یلاپور میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور تھرڈ پارٹی انشورنس پریمئم میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2018, 1:21 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور22؍جولائی (ایس او نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے علاوہ موٹر گاڑیوں کے تھرڈ پارٹی انشورنس پریمئم میں اضافہ کے خلاف ٹرک ڈرائیور اور مالکان کی یونین کی جانب سے یلاپور ماگوڈ کراس پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے نیشنل ہائی وے 63پر ٹائر جلاکر لاریوں کی ہڑتال کی۔

ٹرک ڈرائیورس اور مالکان کی ریاستی یونین اورآل انڈیا یونین نے مشترکہ طور پر اس ہڑتال کا اہتمام کیاتھا۔ ہڑتال کے مطالبے کو نظر انداز کرکے جو لاریاں سڑک پر دوڑتی نظر آئیں اسے احتجاجیوں نے آگے بڑھنے سے روک دیا۔جس کے نتیجے میں نیشنل ہائی وے کے کنارے تقریباً 200ٹرکوں کی قطار لگ گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک طرف موٹر گاڑیاں خریدنے کے لئے بینکوں سے لیا گیا قرضہ واپس لوٹانا ہوتا ہے تو دوسری طرف پٹرول اور ڈیزل کے دام بڑی تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں ۔یہ مسئلہ ٹرک مالکان کے لئے ناقابل برداشت بوجھ بنتا جارہا ہے اور ٹرک مالکان کو بڑے مصائب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ٹرک ڈرائیور اور مالکان کی یونین کے تعلقہ صدر اور ضلعی نمائندے مہیش نائک نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے علاوہ انشورنس پریمئم کو فوراً کم کردے ۔ ساتھ ہی ساتھ گولّا پور اور کیروتّی میں سب پولیس اسٹیشنس قائم کرے جس کامطالبہ برسوں سے حکومت اور محکمہ پولیس سے کیا جارہا ہے۔

احتجاجی مظاہرے کے اس موقع پرروپیش، روی راج، پربھو، دادا پیر، سریش، سنجو، مرلی، غوث، منّا، راجا پربھو، مہانتیش گاؤلی اور دیگر افراد موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...