ممبئی میں پٹرول 90کے پار دہلی میں83روپے فی لیٹر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 11:49 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،25ستمبر (ایس او نیوز؍ یواین آئی) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ ہونے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر مسلسل برقرار ہے ۔ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پٹرول کی قیمت پیر کے روز 90روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن(او این جی سی) کے مطابق دہلی میں تیل کی قیمت میں11 پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ ڈیزل پانچ پیسے مہنگا ہوا ہے ۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد راجدھانی میں ایک لیٹر 82.72 روپئے اور ڈیزل 74.02روپئے پر پہنچ گیا۔تجارتی راجدھانی میں قیمت زیادہ ہونے سے ایندھن کی قیمت چار بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ یہاں ایک لیٹر پیٹرول کیلئے صارفین کو 90.08روپئے دینا پڑرہا ہے ۔ ممبئی میں ڈیزل 78.58روپئے فی لیٹر ہے ۔ کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 84.63روپے ، 75.95روپے فی لیٹر ہے ۔ چنئی میں یہ 86.08 اور 78.35روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔ملک میں گزشتہ سال16 جون سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت عالمی مارکیٹ کے مطابق روزانہ بنیاد پر طے کی جاتی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...