جادھو کی موت کی سزا کی تعمیل کے لئے پاکستانی سپریم کورٹ میں پٹیشن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th May 2017, 12:31 PM | ملکی خبریں |

اسلام آباد،28؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستانی سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کرکے کہا گیا ہے کہ اگر جاسوسی کے جرم میں قصوروار ٹھہرائے گئے ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھواپنی سزائے موت بدلوانے میں ناکام رہتا ہے تو اس کی سزا کی تعمیل جلد کی جانی چاہئے۔ایڈووکیٹ مزمل علی نے حزب اختلاف کے رہنمااور سابق سینیٹ چیئرمین فاروق نائیک کی طرف سے کل ایک عرضی داخل کرائی ہے۔پٹیشن میں وفاقی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات دینے کی مانگ کی گئی ہے کہ اگر جادھو کی طرف سے کوئی اپیل زیر التوا ہے تو اس پر ملک کے قانون کے مطابق فوری کوئی فیصلہ لیا جائے۔’’ڈان‘‘ کی آج کی ایک رپورٹ کے مطابق درخواست گزار نے عدالت عظمی سے یہ بھی اپیل کی کہ اگر جادھو اپنی سزا کو پلٹوانے میں ناکام رہتا ہے تو اس کی سزا کی تعمیل جلد کی جانی چاہئے۔پاکستان کا دعوی ہے کہ اس کے سیکورٹی فورسز نے جادھو کو تین مارچ کو بلوچستان صوبے سے گرفتار کیا تھا۔ پاکستانی فوجی عدالت نے جاسوسی کے جرم میں اسے موت کی سزا سنائی ہے۔بین الاقوامی انصاف عدالت(آئی سی جے) نے اپنے عبوری حکم کے ذریعے جادھو پر کوئی آخری حکم سے پہلے اسے پھانسی کی سزا کی تعمیل پر روک لگا دی تھی۔درخواست گزار نے عدالت سے یہ بھی اعلان کرنے کی اپیل کی کہ جادھو معاملے پر کارروائی قانون سے حساب سے کی گئی ہے اور مکمل طریقہ کار پر عمل کیا گیا ہے ،ساتھ ہی اسے وہ سفارتی رسائی بھی مہیا کرائی گئی ہے جس کی مانگ ہندوستان نے کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...