موبائل نمبر کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2017, 9:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )موبائل نمبرکوآدھار کارڈ سے بنیادی طورپرمنسلک کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور پٹیشن داخل کی گئی ہے۔ اس میں پرانے موبائل نمبر کے ویریفکیشن اور نیا موبائل نمبر لینے کے لیے آدھار کارڈ کو لازمی کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے۔وکیل راگھو نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر مواصلاتی وزارت کے 16 اگست 2016 اور 23 مارچ 2017 کے بارے میں اہم اطلاع کو چیلنج کیا ہے۔جس وزارت نے پرانے موبائل نمبر کے ویریفکیشن اور نیا موبائل نمبر لینے کے لئے آدھار کارڈ کو لازمی کر دیاہے۔راگھو تنکھا نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت عوامی پالیسی فاؤنڈیشن میں سپریم کورٹ کے حکم کی جان بوجھ کر غلط تشریح کی جس کے مطابق سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو حکم دیا تھاکہ پرانے موبائل نمبر کے ویریفکیشن اور نئے موبائل نمبر لینے کے لیے آدھار کارڈ کو لازمی کیا جائے جبکہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...