پشاور دہشت گرد حملہ، سکیورٹی پر حزب مخالف کے تحفظات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2017, 8:32 PM | عالمی خبریں |

پشاور ،3دسمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے تازہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ اس میں ہلاک ہونے والے افراد کی تجہیز و تکفین کا عمل ہفتہ کو مکمل کر لیا گیا۔جمعہ کو پشاور کے زرعی تربیتی مرکز پر دہشت گرد حملے میں 12 افراد مارے گئے تھے اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔صوبے میں حزب مخالف کی جماعتیں اس واقعے کی مذمت کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں کیے جانے والے حکومتی دعوؤں پر سوال بھی اٹھا رہی ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے ایک سینیئر راہنما میاں افتخار حسین نے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے کو رونما ہونے سے روکنے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی ایجنسیز کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔ان کے بقول دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متفتہ طور پر ترتیب دیے گئے قومی لائحہ عمل پر سنجیدگی سے عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔دسمبر 2014ء میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے بدترین دہشت گرد حملے کے بعد قومی لائحہ عمل ترتیب دیا تھا جس میں دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائی کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔لیکن مختلف حلقوں کی طرف سے ایسے تحفظات سامنے آتے رہتے ہیں کہ اس پر پوری طرح عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔پشاور پولیس کے سینیئر سپریٹنڈنٹ سجاد خان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کی وجہ سے ماضی کی نسبت دہشت گرد واقعات میں قابل ذکر کمی آئی ہے لیکن ایسے واقعات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ہماری فورس کی تیاری اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ رابطوں کے باعث دہشت گرد واقعات میں کمی آئی ہے پچھلے سالوں کی نسبت۔ ایک آدھ واقعہ ہو جاتا کیونکہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔حکومت اور سکیورٹی عہدیداروں کا موقف رہا ہے کہ ایسے واقعات دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا ردعمل ہیں لیکن دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...