مرڈیشور کلسٹر لیول پرتیبھا کارنجی مقابلہ جات میں نیو شمس اسکول کے طلبا کا بہترین مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th August 2018, 5:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14/ اگست (ایس اؤ نیوز)محکمہ تعلیمات عامہ کاروار، بی ای اؤ دفتر بھٹکل کے اشتراک سے ہیبلے پنچایت حدود کی بی بی منٹسری اسکول میں مرڈیشور نیشنل کالونی کلسٹر لیول اردو پرائمری اسکول پرتیبھا کارنجی مقابلہ جات میں تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے نیو شمس اسکول کے طلبا نے بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ہے۔

اسکول کی صدر مدرسہ فہمیدہ ملا کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کلے ماڈلنگ میں محمد شعیب اول، اسٹوری ٹلنگ میں عبداللہ اول، برجستہ تقریر میں عبداللہ اول، اردو یادداشت میں سید احمد اول ،دیش  بھگتی گیت میں عباد جاکٹی اول، انگش یادداشت میں انیس صدیقہ دوم، دیش بھگتی گیت  میں نبید اور ان کی ٹیم دوم مقام حاصل کی ہے۔

لوئر پرائمری اسکول مقابلہ جات کے شعبہ میں اسٹوری ٹلنگ میں بہا سمن اول ، مصوری میں فاطمہ عمرہ اول، فیانسی ڈریس میں اسرار احمد دوم، برجستہ تقریر میں باسط اول ، فرقان احمد اردو یادداشت میں اول اور ہند ی یادداشت میں دوم انعام حاصل کرنے کی پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔