اگر اب بھی رام مندرنہیں بنا تو بھروسہ اٹھ جائے گا: بابا رام دیو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2018, 11:51 AM | ملکی خبریں |

احمدآباد۔3دسمبر(ایس او نیوز/یواین آئی) یوگ گرو بابا رام دیو نے آج کہا کہ اگر اس وقت اجودھیا میں رام مندر نہیں بنا تو لوگوں کا بی جے پی سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب جب مرکزاور ریاست دونوں جگہ بی جے پی کی حکومت ہے تو اگر اب بھی اجودھیا میں رام مندر نہیں بنایا گیا تو لوگوں کا بی جے پی سے بھروسہ اٹھ جائے گا جو برسراقتدار پارٹی کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کھلے عام حمایت کرنے والے اور وزیراعظم نریندرمودی کے جگ ظاہر حامی مانے جانے والے بابا رام دیو نے آج یہاں نامہ نگاروں سے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں رام مندر بنانے کے دو ہی راستے ہیں۔ایک تو یہ ہے کہ لوگ قانون اور عدالت کی پرواہ کئے بغیر خود ہی اسے بنانا شروع کردیں۔ایسا ہونے پر اس پر سوال اٹھائے جائیں گے ۔دوسرا یہ ہے کہ حکومت جمہوریت کی سب سے بڑے ادارے پارلیمنٹ کے ذریعہ قانون بناکر ایسا کرے ۔

بابا رام دیو نے کہا کہ آئینی عمل میں اتنی تاخیر ہوچکی ہے کہ لوگوں کو عدالت کے ذریعہ اس معاملے کے جلد سلجھنے کی امید ہی نہیں ہے ۔اب مودی حکومت مندر بنانے کے لئے آرڈیننس لاسکتی ہے ۔ملک کے عوام اجودھیا میں رام مندر دیکھنا چاہتی ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ رام اقلیتوں اور اکثریتوں کے درمیان تنازعہ کا موضوع نہیں ہیں کیونکہ وہ دونوں ہی کے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بابا رام دیو یہاں گجرات میں پتنجلی کے کپڑوں کے پہلے اسٹور کے افتتاح کے لئے آئے تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...