یلاپور بس اسٹائنڈ کی خستہ حالی پر عوام کا احتجاج؛ نئے بس اسٹائنڈ کی تعمیر کا کام تیزی کے ساتھ کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st July 2018, 7:08 PM | ساحلی خبریں |

کاروار21/جولائی (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے یلاپور میں عوام نے بس اسٹائنڈ کی خستہ حالی پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے نئے بس اسٹائنڈ کی تعمیر کا کام تیز رفتاری کے ساتھ انجام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پچاس سال پرانی عمارت  کی حالت ایسی خستہ ہے کہ کسی بھی وقت نیچے گرسکتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ عمارت کے پلاسٹر اُکھڑ گئے ہیں، چھت  صحیح نہیں ہے، دیواروں پر شگاف پڑے ہوئے ہیں، اور ایسی خستہ حال بس اسٹائنڈ کی عمارت میں بچے ، بوڑھے اور ہر طرح کے عوام بسوں پر سفرکرنے کے لئے رُکتے ہیں ۔  اگر اچانک عمارت گرگئی ، جس کا خطرہ بنا ہوا ہے تو  جانی نقصانات ہونے کے اندیشے ہیں، ایسے میں عوام کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس خستہ حال عمارت کو منہدم کرکے  نئے بس اسٹائنڈ کی تعمیر کا کام تیزی کے ساتھ  مکمل کی جائے۔

عوام نے بتایا کہ اسی بس اسٹائنڈ کے متصل زمین پرساڑھے چار کروڑ روپئے کی لاگت سے  بس اسٹائنڈ کی نئی عمارت کا کام کافی  دھیمی رفتار سے  جاری ہے، اگر اتنی دھیمی رفتار سے کام جاری رہا تو پتہ نہیں بس اسٹائنڈ مکمل ہونے تک کتنا عرصہ گذرے گا۔ اس لئے ضروری ہے کہ کام میں تیزی لائی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...