پانی نہیں ملا تو ووٹ نہیں دیں گے۔بھٹکل کے ماولّی گرام پنچایت کے لوگوں کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th April 2018, 9:39 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 4؍اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے ماولّی 1گرام پنچایت کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ان کے گاؤں میں پانی کی فراہمی کا انتظام نہیں کیا جاتا تو پھر وہ لوگ اس مرتبہ الیکشن کا بائیکاٹ کردیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ اس دیہات  کے نیشنل کالونی باڈکیری میں گزشتہ کئی برسوں سے پینے کے پانی کی قلت ہے اور عوام بڑی دشواریوں سے گزر رہے ہیں۔ عوامی منتخب نمائندے ہر بار وعدے کیا کرتے ہیں مگر اس مسئلے کو مستقل حل کرنے پر توجہ نہیں دیتے ۔لہٰذا تنگ آکر یہاں کے عوام نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر اب بھی کوئی اقدام نہیں کیا جاتا توپھر وہ لوگ اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کریں گے۔اس ضمن میں دلت سنگھرش سمیتی کی جانب سے ماولّی 1گرام پنچایت کے ذمہ داران کو میمورنڈم پیش کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی کے کئی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے ، لیکن باڈکیری گرام والوں کی طر ف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوئی بھی آگے نہیں بڑھ رہا ہے۔اس علاقے کی آج بھی وہی حالت ہے جو کہ ملک کی آزادی سے قبل تھی۔سمیتی کے لوگوں نے الزام لگایا یا کہ حقیقی طور پر پسماندہ اور پچھڑے طبقات کے لئے جو سرکاری اسکیمیں جاری ہوتی ہیں ، اسے بھی دیگر طبقات والے علاقوں میں منتقل کردیا جاتا ہے۔

میمورنڈم دیتے ہوئے دلت سنگھرش سمیتی کے ذمہ داران نے کہا کہ آئندہ 10دنوں کے اندر پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے سرکاری حکام اگر اقدامات نہیں کرتے توپھر بھٹکل تعلقہ کے پسماندہ طبقے سے وابستہ تمام لوگ متحد ہوکر انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔اس موقع پر ماروتی پاوسکر، ایشور باکڈ، سبرامنیا باکڈ، ایڈوکیٹ رویندرا منگلا، کرن شیرور وغیرہ موجود رتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔