بھٹکل: مضافاتی دیہات بیلور میں بندر کی موت سے عوام میں خوف کی لہر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd February 2019, 10:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:02؍فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے بئیلور سولے بیڈو میں ایک بندر کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہونے سے علاقہ کے لوگوں کے ساتھ ساتھ اطراف کے علاقوں کے لوگوں میں بھی خوف کی لہر دوڑ گئی ہے  یہ واقعہ سنیچر کو پیش آیا ہے۔

اطلاع کے مطابق گنیش نائک نامی ایک شخص نے بیلور پنچایت کو خبر دی کہ درخت  پر بیٹھا ہوا ایک بندر اچانک نیچے گرگیا ہے، اطلاع ملتے ہی پنچایت صدر منجوناتھ نائک ترقیاتی افسران کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے، جہاں بندر کو کھانستے ہوئے دیکھا گیا جس کے تھوڑی ہی دیر بعد بندر ہلاک ہوگیا۔

 اطلاع ملتے ہی  تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سدھا مورتی بھٹ نے مویشیوں کے ڈاکٹر سوریا کانت اور دیگر عملے کو لےکر متعلقہ مقام پر پہنچی۔ بندر  کے جسم سے ذرات نکال  کر جانچ کے لئے شیموگہ لیباریٹری کو بھیج دیاگیا، جس کے بعد پنچایت عملے کے تعاون سے قومی شاہراہ کنارے بندر کو جلادیاگیا۔

میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ ظاہری طورپر یہ کوئی بندر بخار نہیں لگ رہاہے، مگر جب تک لیباریٹری کی رپورٹ نہیں آتی تب تک بندر کی موت کے متعلق کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔

اس موقع پر پنچایت صدر منجوناتھ نائک نے الزام لگاتے ہوئے اس بات کی سخت مذمت کی فور یسٹ علاقے میں بندر کی موت ہونے کے باوجود محکمہ جنگلات کے افسران نے بندر کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔