جوہری میزائلوں کا پتا لگانے کے لیے پینٹاگون کا خفیہ منصوبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th June 2018, 12:45 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 6جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) انسان کو اپنی ذہانت پر ہمیشہ ناز رہا ہے اور اسے یہ زعم رہا ہے کہ وہ اپنی ذہانت اور لیاقت کی بنا پر دوسرے سیاروں پر کمند ڈالنے کی بھی اہلیت رکھتا ہے۔ تاہم اب شاید وقت آ گیا ہے کہ انسان اپنی ذہانت کی حدود کا ادراک کرتے ہوئے کمپیوٹر نظام کی مصنوعی ذہانت سے استفادہ کرے۔امریکی فوج نے ایک ایسا ہی خفیہ ریسرچ پروگرام شروع کر دیا ہے جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے استعمال سے جوہری ہتھیاروں کے حامل میزائل کی لانچ کا قبل از وقت پتہ لگانا ہے۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا سمیت کسی بھی جگہ موجود موبائل لانچرز کا پتہ لگا کر اسے ہدف بنانا بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔اطلاعات کے مطابق اس پروگرام کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے۔ تاہم پروگرام کیلئے ایک خطیر رقم مختص کی جا چکی ہے۔اْدھر با خبر ذرائع نے رائیٹرز کو بتایا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے اس کے علاوہ متعدد دیگر پروگرام بھی شروع کئے گئے ہیں جن کا مقصد کسی بھی ممکنہ جوہری میزائلوں کے حملے سے امریکہ کو محفوظ رکھنا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ پروگرام کامیاب ہو گیا تو کمپیوٹر کا نظام سٹلائیٹ سے حاصل شدہ تصاویر سمیت بہت بڑی مقدار میں تیار کئے گئے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے خود سوچنے کی اہلیت کا حامل ہو گا۔ کمپیوٹر نظام کی سوچنے کی یہ اہلیت رفتار اور درستگی کے اعتبار سے انسانی سوچ سے کہیں زیادہ آگے ہو گی اور یہ کسی بھی جوہری میزائل کی تیاری کی علامات کا فوری طور پر پتہ لگا سکے گا۔پینٹاگون کے ایک اہلکار نے رائیٹرز کو بتایا، ’’ہم اپنے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی میزائل کا داغے جانے سے پہلے ہی پتہ لگا لیں گے۔ یوں اس میزائل کو تباہ کرنے کیلئے امریکی فوج کے پاس زیادہ وقت ہو گا۔ متعدد امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اگلے سال کے مالی بجٹ میں مصنوعی ذہانت کے ایسے پروگراموں کیلئے مختص رقم میں تین گناہ اضافہ کرتے ہوئے اس 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک بڑھا دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بجٹ میں رکھی گئی یہ رقم بہت زیادہ نہیں ہے، تاہم یہ اقدام اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ فوجی قوت میں تیزی سے اضافہ کرنے والے حریف ملک روس اور شمالی کوریا کی جانب سے جوہری حملے کے ممکنہ اقدام کے پیش نظر امریکہ اس پروگرام کو بہت زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...