پنتھرس سربراہ نے سید مرفاد شاہ کے والدین سے ملاقات کی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 14th August 2018, 1:20 AM | ملکی خبریں |

جموں:13/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اسٹیٹ لیگل اینڈکمیٹی کے ایکزیکیوٹیو چیرمین اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے آج ایک مقامی نوجوان آنجہانی سید مرفاد شاہ کے والدین سے ملاقات کی جسے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی نجی رہائش گاہ بٹھنڈی ، جموں پر تعینات سلامتی دستوں نے بے رحمی سے 4اگست، 2018کو قتل کردیا تھا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے مرفاد شاہ کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ انہیں انصاف ملے گا اور قصورواروں کو سزا ملے گی۔ اس ملاقات میں ان کے ساتھ محترمہ انیتا ٹھاکر اور تسلیم کوثر بھی تھیں۔انہوں نے آنجہانی سید مرفاد شاہ کے والدکے مطالبہ کے باوجود پولیس کے اس معاملہ میں ایف آئی آر درج نہیں کرنے پر حیرت کا اظہا رکیا ۔انہوں نے جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرہ سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کی بلاتاخیر ہائی کورٹ کے موجودہ جج سے عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور پولیس کو معاملہ میں ایف آئی آردرج کرنے کی بھی ہدایت یں۔انہوں نے کہاکہ اس بات کے کافی ثبوت موجود ہیں کہ اس نوجوان کو بلاکسی وجہ کے سابق وزیراعلیٰ کے گھر کے باہر مارا گیا ہے اور اس کی لاش کو گھر کے اندرلے جایا گیاتاکہ یہ تاثرپیدا کیا جاسکے کہ سیدمرفاد شاہ نے وزیراعلیٰ کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس کے کنبہ کو انصاف دلانے میں ناکام رہی تواسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی اس معاملہ بلاتاخیر سپریم کورٹ لے جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...