عمران خان کو امریکہ کا پہلا جھٹکا، پنٹاگن نے منسوخ کردی 300 ملین ڈالر کی مدد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th September 2018, 11:49 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 4؍ستمبر (ایجنسی) امریکہ نے پاکستان کی نئی نویلی عمران خان حکومت کو پہلا بڑا جھٹکا دیتے ہوئے اسے دیئے جانے والے 300 ملین ڈالر کی مدد کو منسوخ کردیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس سے پہلے دہشت گردوں کے خلاف کسی فیصلہ کن کارروائی میں اسلام آباد کی ناکامی کے سبب یہ فنڈ روک دیا تھا۔

حالانکہ اب خبررساں ادارے رائٹرس نے امریکی فوج کے حوالے سے بتایا کہ اس نے اس فنڈ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے پاکستان پر اربوں ڈالر کی مدد ملنے کے باوجود امریکہ سے دھوکہ دہی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

ایسے میں اب اس تازہ قدم کو دونوں ملکوں کے خراب ہوتے رشتوں کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ پنٹاگن کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کونے فاکنر نے بتایا کہ امریکی فوج اب یہ رقم دوسری ’’فوری ضرورتوں‘‘ پر خرچ کرے گی۔

اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ نے اپنے معاون رہے پاکستان پر اپنی سرزمیں پر پھل پھول رہے حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پامپیو کچھ ہی دنوں بعد پاکستان دورہ پر جانے والے ہیں، جہاں نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے ان کی ملاقات ہونی ہے۔ ایسے میں دونوں لیڈروں کی اس ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا موضوع بھی زیربحث آسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...