ممکن ہے، افغانستان سیاسی تصفیے کی جانب بڑھ رہا ہو: پینٹاگان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st December 2018, 12:30 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 31دسمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کئی محاذوں پر چیلنجوں کے باوجود، امکان اس بات کا ہے کہ حالیہ تاریخ کا یہ ایسا لمحہ ہو جب افغانستان سازگار سیاسی تصفیے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ یہ بات پینٹاگان کی جانب سے اس ہفتے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے، جس میں حالیہ فوجی کشیدگی اور سفارتی اقدامات کے اثرات کی جانب دھیان مبذول کرایا گیا ہے۔سالانہ تجزئے پر مبنی اس رپورٹ میں، جو امریکی کانگریس کو پیش کی جاتی ہے، پینٹاگان نے اس ہفتے افغانستان کی لڑائی کے بارے میں امریکی قانون سازوں کو ایک حالیہ تفصیلی رپورٹ دی ہے۔ رپورٹ میں افغانستان میں حاصل کردہ پیش رفت اور 2018 اور 2019 کے مالی سال کے دوران درپیش چیلنجوں کی تفصیل پیش کی گئی ہے۔اس رپورٹ میں افغانستان کو درپیش چیلنجوں میں سیاسی عدم استحکام، قومی سلامتی فورس کی صلاحیتیں اور دیگر علاقائی طاقتوں کی مداخلت سے متعلق جائزہ پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی موجودہ عسکری صورت حال تعطل کا شکار ہے۔ سال 2018میں اضافی مشیروں اور معاونین کے شامل ہونے سے صورت حال میں استحکام آیا، طالبان کی پیش قدمی کی رفتار میں کمی آئی جنھوں نے 2011 اور 2016 کے دوران امریکی فوج میں کمی لانے کا فائدہ اٹھایا۔رپورٹ کے مطابق، ''سفارتی، مذہبی، فوجی اور سماجی دباؤ بڑھانے کی بنا پر وضع کردہ حکمت علمی، ساتھ ہی بین الاقوامی کارروائی میں اضافے کی وجہ سے طالبان کی سینئر قیادت مباحثے پر مجبور ہوئی کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کا اجرا کرے۔اگست 2017میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نیافغانستان سے متعلق اْن کی انتظامیہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا اور انہی خطوط پر کارفرما رہنے کا عندیہ دیا تاکہ یہ ملک دہشت گردوں کے لیے محفوظ ٹھکانہ نہ رہے، جس کے نتیجے میں وہ امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث نہ بنیں۔اْس وقت صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ملک کی تعمیر نو کا کام بند کریں گے اور برعکس اس کے، دھیان امریکی قومی سلامتی کے مفادات کی جانب مبذول کریں گے۔ اْنھوں نے کہا تھا کہ ''میں امریکی عوام کی مایوسی کے بارے میں بتاتا ہوں۔ میں اس بیرونی پالیسی کے بارے میں بھی اْن کی مایوسی پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں جس میں بہت زیادہ وقت، توانائی، پیسے اور سب سے زیادہ یہ کہ اہم ترین زندگیاں قربان ہوئیں، یہ کوشش کرتے ہوئے کہ ملک کی تعمیر نو ہمارے معیار کے مطابق ہو۔ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ نئی حکمت عملی نظام الاوقات کو چھوڑ کر صورت حال کی بنا پر تبدیل کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...