کرناٹک کی عدالتوں میں زیر التوا مقدموں کی تعداد 70ہزار تک بڑھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th September 2018, 12:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو17؍ ستمبر(ایس او  نیوز)صرف پانچ مہینوں میں کرناٹک کی عدالتوں میں زیر التوا مقدموں کی تعداد 70 ہزار تک بڑھ گئی ہے گو ججوں کی تعداد اتنی ہی ہے۔اپریل 2018میں مقدموں کی تعداد16.3لاکھ تھی،14ستمبر کو یہ تعداد 16.9لاکھ ہوگئی۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد کے مطابق ہائی کورٹ کے لیے منظور کردہ ججوں کے 62عہدوں میں سے 30بھرتی کردئے گئے ہیں۔جبکہ ضلعی اور ذیلی عدالتوں کے لیے منظور کردہ 1303عہدوں کے لیے 976جوڈیشیل افسر ہیں جو 25%کی کمی ہے۔زیر التوا مقدموں کی اکثریت(14.7لاکھ) نچلی عدالتوں میں ہے۔ ہائی کورٹ نے بھی اپریل کے 2.1لاکھ سے ستمبر میں 2.2 لاکھ تک اضافہ دیکھا۔صرف گزشتہ ماہ کرناٹک کی عدالتوں میں 1.06لاکھ مقدمے دائر کئے گئے جبکہ صرف 95,900مقدموں کانپٹارا ہوا جس سے زیر التوا مقدموں کی تعداد بڑھ گئی۔ایک جوڈیشیل افسر نے کہا کہ ماہانہ اوسط کم و بیش وہی ہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ مقدمے دائر کئے جاتے ہیں اور بیک لاگ کلیر کر نا اور فی الحال موجودہ طاقت کے ساتھ نئے مقدموں پر غور کرنا ناممکن ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔