شمالی کوریا کو ’زبردست اور مؤثر‘ جواب دیں گے: نائب امریکی صدر

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2017, 8:36 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،19اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نائب امریکی صدر مائیک پینس نے جاپان میں لنگر انداز امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ’رونالڈ ریگن‘ کے عشرے پر امریکی دستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے کسی بھی حملے کا ’زبردست اور مؤثر‘ جواب دیا جائے گا۔مائیک پینس نے کہا کہ وہ ایک ایسے وقت پر اس علاقے کا دورہ کر رہے ہیں جب شمال مشرقی ایشیا کے ’اْفق پر طوفانی بادل جمع ہو رہے ہیں‘۔ پینس نے ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے میں شمالی کوریا کو امن اور استحکام کے لیے ایک فوری خطرہ قرار دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب آج کل مشرق بعید کے ملکوں کے دورے پر ہیں اور خطّے کے ملکوں کو  یہ یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرے کے جواب میں امریکا اْن کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
مائیک پینس کے اس دورے کا آغاز جنوبی کوریا میں اْس روز ہوا تھا، جس روز شمالی کوریا نے ایک ناکام میزائل تجربہ کیا تھا۔ پینس نے جنوبی کوریا پہنچنے پر کہا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔بدھ اْنیس اپریل کو طیارہ بردار بحری جہاز ’رونالڈ ریگن‘ پر کھڑے ہو کر پینس نے ایک بار پھر اس کمیونسٹ ملک کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا:”ہم (شمالی کوریا کی جانب سے) کسی بھی حملے کو شکست سے دوچار کریں گے اور امریکا روایتی یا جوہری ہتھیاروں سے کیے گئے کسی بھی حملے کا ’مؤثر جواب‘ دے گا۔“
واضح رہے کہ مائیک پینس کے اس رد عمل سے پہلے ایک سینیئر شمالی کوریائی عہدیدار نے یہ کہا تھا کہ پیونگ یانگ حکومت اپنے میزائل پروگرام کی رفتار کم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی بلکہ اب ایسے تجربے ہفتہ وار بنیادوں پر کیے جائیں گے۔ اس عہدیدار نے یہ بھی دھمکی دی تھی کہ امریکا کی جانب سے کوئی بھی اقدام کیے جانے کا نتیجہ ایک ’مکمل جنگ‘ کی صورت میں برآمد ہو گا۔ واضح رہے کہ اس قسم کی شدید بیان بازی شمالی کوریا کے ہمسایہ ملکوں جنوبی کوریا اور جاپان کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔’رونالڈ ریگن‘ نامی طیارہ بردار بحری جہاز امریکا کے ساتویں بحری بیڑے کا حصہ ہے اور مستقل طور پر جاپان کی بندرگاہ یوکوسْوکا پر لنگرانداز رہتا ہے۔ اسی ساتویں بحری بیڑے کا ایک بحری جہاز یْو ایس ایس کارل وِنسن ہے، جو اب تک کی رپورٹوں کے برعکس ابھی تک جاپان کے سمندروں میں نہیں پہنچا۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف طاقت کے مظاہرے کے لیے یہ بحری جہاز عنقریب خطے کی سمندری حدود میں پہنچ جائے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...