پیجاور مٹھ سوامی جی نے اُڈپی کے بیان پر کی وضاحت؛ کہا میرے بیان کو غلط طریقے سے لیا گیا ہے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th June 2018, 5:27 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

میسور 6/جون (ایس او نیوز)  گذشتہ روز اُڈپی میں منعقدہ پریس کانفرنس  میں پیجاور مٹھ کے شری وشویشورا تیر تھا سوامی جی نے کہا تھا کہ    نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت متوقع سطح پر کام کرنے میں ناکام  رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مودی حکومت نے چند کارنامے تو کئے ہیں، مگر اس حکومت سے جس طرح کی توقعات تھیں  اُسے پوری کرنے میں وہ ناکام رہے ہیں۔ اس طرح کے بیان کے بعد آج بدھ کو پیجاور سوامی نے میسور میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے  کہ اُن کے بیان کو غلط طریقے پر پیش کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اُڈپی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے  ملک کے دیگر مسائل پر بھی بات کی تھی جس کے بعد کل منگل کو بی جے پی رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے نے مینگلور میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوامی جی چونکہ سنیاسی ہیں، وہ   ٹی وی وغیرہ نہیں دیکھتے اس لئے انہیں حالات کا علم نہیں ہے۔ شائد کرندلاجے کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوامی جی  فورا اپنا دوسرا بیان دیا جس میں انہوں  نے  کہا کہ اُن کے بیان کو غلط طریقے سے  لیا گیا ہے۔

آج  سوامی جی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  میسور میں اخبارنویسوں کو  بتایا کہ  میری وزیراعظم نریندر مودی سے کوئی ناراضگی نہیں ہے میں نے تو یہ کہا تھا کہ میں مرکزی حکومت  کے کاموں سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوں۔ ان کے مطابق جس سطح پر کام ہونا چاہئے تھا ، اُس سطح پر کام نہیں ہوا، بلیک منی کو واپس لانے کا معاملہ ہو یا گنگا ندی کی صفائی کا معاملہ ہو، جس طرح کےاقدامات کرنے چاہئے تھے، ویسے نہیں کئے گئے۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مودی پر جو توقع رکھی تھی، اُس توقع کے مطابق ان سے کام نہیں ہوا، مگر میرے بیان  پر بی جے پی لیڈران نے غلط  تاثر لیا ہے جس سے مجھے  تکلیف پہنچی ہے۔ سوامی جی کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ ابھی بھی مودی کے پاس ایک سال کا وقت ہے، اور اس مدت میں وہ کافی کام کرسکتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ مودی اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کی توقع پر پورا اُترے۔ ان کے مطابق ان کے بیان کو صرف مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڈا نے ہی صحیح طور پر سمجھا ہے۔

سوامی جی نے اس بات کی بھی خواہش  ظاہر کی  کہ جے ڈی ایس۔ کانگریس کی ملی جلی حکومت اپنی پانچ سالہ میعاد پوری کرے اور دوبارہ الیکشن منعقد کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔انہوں نے پھر ایک مرتبہ اس بات کو دہرایا کہ وہ   ریسارٹ کی سیاست  کے خلاف ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...