شمالی کوریائی تنارعے کا پرامن حل ممکن ہے:امریکی نائب صدر

Source: S.O. News Service | Published on 22nd April 2017, 9:27 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،22اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں پیدا کشیدگی اور تنازعے کا حل پرامن مذاکرات کے ساتھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے آسٹریلیا کے دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کہی۔امریکی نائب صدر مائیک پینس نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جزیرہ نما کوریا کے خطے میں امریکا اپنے حلیف ممالک اور چین کے ساتھ مل کر شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ مستقبل میں اس جزیرہ نما کو جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانا ممکن ہے اور اس کا واحد ذریعہ پرامن مذاکرات ہیں۔
 سڈنی میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں آسٹریلوی وزیراعظم میلک ٹرن بْل بھی شریک تھے۔ اس موقع پر پینس نے واضح کیا کہ شمالی کوریائی بحران کا حل ابھی بھی مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا اس تناظر میں واشنگٹن حکومت نے چین کے ساتھ تنازعے کے حل کے لیے نئی حکمت عملی کے تحت رابطہ کاری شروع کر رکھی ہے۔امریکا کے نائب صدر نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکی سپر کیریئر کارل ونسن اپنے جنگی بیڑے کے ساتھ اگلے چند ایام کے دوران بحیرہ جاپان میں لنگر انداز ہو جائے گا۔ امریکی وزارت دفاع نے آٹھ اپریل کو اپنے اِس اسٹرائیک گروپ جنگی بحری بیڑے کو جزیرہ نما کوریا میں جاری کشیدگی کے تناظر میں وہاں روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ امر اہم ہے کہ رواں ہفتے کے اوائل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی تنازعے سے پیدا ہونے والے خطرے کو کنٹرول کرنے میں چین کی موجودہ پالیسی کی تعریف کی تھی۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے امریکا کو متنبہ کیا تھا کہ وہ اْس کے ’سْپر مائٹی اسٹرائیک‘ سے خبردار رہے۔ اس حملے کے حوالے سے شمالی کوریا کے سرکاری اخبار روڈونگ سِنمْن نے لکھا تھا کہ شمالی کوریا کے سْپر مائٹی حملے میں خطے میں موجود صرف امریکی افواج کا صفایا ہی نہیں ہو گا بلکہ امریکی سرزمین بھی جل کر راکھ میں بدل جائے گی۔آسٹریلیا کے دورے پر گئے ہوئے امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ ان کی حکومت مہاجرین کی ڈیل کا احترام کرے گی۔ آسٹریلیا سے بارہ سو سے زائد مہاجرین کی امریکا آبادکاری کی ڈیل سابق صدر اوباما کے دور میں طے پائی تھی۔ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اِس ڈیل کو بیکار قرار دے چکے ہیں۔ امریکی نائب صدر جاپان، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز آسٹریلیا پہنچے تھے۔ انڈونیشیا میں ان کی موجودگی میں امریکی اور انڈونیشی کمپنیوں کے درمیان دس بلین ڈالر مالیت کے مختلف سمجھوتے طے پائے تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔