بھٹکل: گنیش چترتھی کو لے کر پیس میٹنگ کا انعقاد:تہوار کے نام پر دوسروں کو تکلیف نہ دیں:ایڈیشنل ایس پی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th August 2017, 7:02 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:19/اگست (ایس اؤنیوز)روا ں مہینے کی 25تاریخ سے ملک بھر میں منائے جانے والے برادران وطن کے تہوار گنیش چتروتی کے موقع پر امن وا مان کی فضا بنائے رکھنے کے لئےپولیس محکمہ اور انتظامیہ کی جانب سے آج بھٹکل سرکٹ ہاؤس میں پیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

پیس میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی گوپال نے کہا کہ تہوار کے موقع پر امن وامان کی فضا بنائے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں عوام کا تعاون لازمی ہونے کی بات کہی، بتایا کہ تہوار کے نام پر دوسروں کو تکلیف دینے یا پریشان کرنے کے کام نہ کریں۔

ایڈیشنل ایس پی نے بتایا کہ گنیش چترتھی کے لئے نصب کئے جانے والے پنڈال کی حفاظت کون کریں گے ان کے نام متعلقہ اتسوا سمیتی کے ذمہ داران پولس افسران کو بتائیں۔ آگ زنی جیسے حادثات کو روکنے کے لئے پیشگی اقدامات کریں۔ شراب کے نشے میں مست لوگوں کوجلوس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائےاورمخصوص مقامات پر دانس و غیرہ کے لئے کسی پر دباؤ نہ ڈالیں اور ایک دوسرے کو رنگنے کے دوران بھی احتیاط برتیں، گنیش مورتی کو سمندر یا دریا میں وداع کرنے کے دوران بہتر تیراکوں کو ہی موقع دینے کی بات کہی۔

اس موقع پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے یاد دلایا کہ پلاسٹر آف پیاریس( پی او پی) سےمورتیاں بنانے اور استعمال کرنے پر ہائی کورٹ نے پابند ی عائد کی ہے اس لئے کہ اسے سمندر میں بہانے سے سمندری مخلوقات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ رہتا ہے ،عدالتی حکم پر عمل آوری کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر انہوں نےکیمکل رنگ لگا نے پر بھی پابندی کی بات کہی ۔ میٹنگ میں مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری ،بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، نچل مکی وینکٹ رمن مندر انتظامیہ کے صدر ایم آر نائک،شری دھر نائک نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ڈی وائی ایس پی شیوکمار، بلدیہ نائب صدر کے ایم اشفاق وغیرہ موجود تھے۔ سی پی آئی سریش نایک نے استقبال کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...