بھٹکل میں عیدالفطر کے پیش نظر پیس میٹنگ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th June 2018, 7:38 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 13/جون (ایس او نیوز) عیدالفطر کے پیش نظر آج سرکیوٹ ہائوس میں  بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے پیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں  مسلم اور غیرمسلم دونوں کمیونٹی کے مختلف اداروں کے ذمہ داران موجود تھے۔

ذمہ داران سے مخاطب ہوتے ہوئے بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا نے بھٹکل میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا کہ انتخابات کے موقع پر بھی یہاں امن اور بھائی چارگی برقرار رہی۔ انہوں نے جمعہ یا سنیچر کو منائے جانے والے عید الفطر کے موقع پر بھی تمام لوگوں سے اسی طرح امن و امان کی فضا بحال رکھنے کی درخواست کی اور کہا کہ معمولی باتوں کو اُدھر ہی بات چیت کے ذریعے حل کریں اور معاملوں کو بڑھاوا دینے کی کوشش نہ کریں۔  

 بھٹکل کے نئے تحصیلدار وی پی کوٹرلّی جن کا تعلق ہاویری سے ہے، نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب اُن کی  بھٹکل میں پوسٹنگ ہوئی ، تو لوگ اُنہیں بھٹکل کے نام ڈراتے تھے کہ آپ بھٹکل جائیں گے،  مگر جب میں یہاں پہنچا تو   تمام غلط فہمیاں دور ہوگئیں، میں نے یہاں دیکھا کہ لوگ کس طرح مل جل کر اور بھائی چارگی کے ساتھ رہتے ہیں، یہاں تک کہ انتخابات کے موقع پر معمولی جھڑپ کی بھی کوئی واردات پیش نہیں آئی۔ 

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد مُلا نے کہا کہ اس ملک میں سبھی مذاہب اور دھرم کے لوگوں کو تہوار منانے کا اختیار حاصل ہے، یہ ملک سبھی مذاہب کے لوگوں کا سنگم ہے ، یہاں ہر ذات پات کے لوگ بستے ہیں، انہوں نے پیس میٹنگ میں اسٹیج پر موجود آفسران کے تعلق سے کہا کہ اُن کے دائیں طرف ایک دھرم کا افسر ہے تو بائیں طرف دوسرے دھرم کا آفسر ہے، اور اُن کا خود کا دھرم اُن دونوں سے الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں عوام ہی نہیں بلکہ آفسرس بھی الگ الگ دھرم سے تعلق رکھتے ہیں اور یہی اس ملک کی خاصیت ہے۔ خیال رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ساجد مُلا کے دائیں طرف سرکل پولس انسپکٹر گنیش اور بائیں جانب ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا تشریف فرما تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...