بھٹکل میں امن وانسانیت مہم کے پیش نظر شمس ہائی اسکول کے طلبا کا مختلف مقامات پر نکڑ ناٹک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th August 2016, 1:45 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:28/اگست(ایس او نیوز)جماعت اسلامی ہند کی طرف سے 21اگست سے لے کر 4 ستمبر تک منائی جارہی ’’امن وانسانیت ‘‘ مہم کے تحت بھٹکل شمس انگلش میڈیم اسکول کے طلبا نے بھٹکل اور شرالی کے مختلف مقامات پر امن وانسانیت کا پیغام دیتے ہوئے نکڑ ناٹک پیش کیا۔

شہر کے سنتے مارکیٹ، شمس الدین سرکل، بندرگاہ، پرانا بس اسٹانڈ، ہوٹل سمر کے سامنے اور شرالی سنتے مارکیٹ پر صداقت، امن ، عدم تشدد ، انسانیت کا پیغام دینےو الے کرداروں کے ذریعے نکڑ ناٹک پیش کیاگیا۔ شاید پہلی مرتبہ بھٹکل تعلقہ میں اس طرح کا تجربہ کیا گیا منتظمین کے مطابق بہت کامیاب رہا۔ نکڑناٹک کے دوران کئی لوگوں نے کھڑے ہوکر نہ صرف اس کو دیکھا بلکہ اس کے بعد اس کی ستائش بھی کی۔ ہر مقام پر مہم کے ضلعی کنونیر محمد رضامانوی نے مختصراً کنڑا زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ملک امن و بھائی چارگی کا گہوارہ ہے، یہاں کثرت میں وحدت ہے، ہندو ، مسلم ، عیسائی مل جل کر رہتے ہیں، آج جب کہ ہمیں تقسیم کرنے اور ہم میں نفرت پیدا کرنے کوششیں کی جارہی ہیں، ایسے امن دشمن شرپسندوں کے خلاف تمام مذاہب کے لوگوں کو متحد ہوکر سامنا کرنے اور ملک میں امن قائم کرنے کی اپیل کی جس کو وہاں جمع ہوئے لوگوں نے بغور سماعت کرتے ہوئے تالیاں بجائیں۔ نکڑ ناٹک پیش کرنےمیں شمس ہائی اسکول کے طلبا اصباح ادیاور، عبدالماجد، محمد ایس جے وغیرہ نے مختلف کردار نبھائے ۔ اس موقع پر مہم کے بھٹکل تعلقہ کنونیر محمد یونس رکن الدین ، ضلع استقبالیہ کمیٹی کے کنونر محمد طلحہ سدی باپا، سید اشرف برماور، مولانا سید زبیر ، صلاح الدین ایس کے ، عبدالجبار اسدی، فاروق ماسٹرسمیت کئی لوگوں نے تعاون کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...