دہلی میں تعینات ہوں گی کمانڈو والی پی سی آر وین

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2017, 12:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دارالحکومت میں دہشت گردانہ حملوں کے خدشہ سے منسلک اطلاعات کے درمیان، دہلی پولیس نے حساس مقامات پر 10پی سی آر وین تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے جن میں این ایس جی کی طرف سے تربیت یافتہ ڈرائیور اور کمانڈو ہوں گے۔یہ’’ 10 پراکرم وین ‘‘وجے چوک، پبلک بازار، اندرپرستھ مارگ، ساکیت کے سیلیکٹ سی ٹی واک مال، وسنت کنج مال، سبھاش نگر میں پیسفک مال، نیتا جی سبھاش پیلس مارکیٹ اور مال پریسر، اکشر دھام مندر، لوٹس ٹیمپل اور جھنڈے والان مندر کے پاس تعینات رہیں گی۔دہلی کے پولیس کمشنر انمولے پٹنائک نے آج ایک تقریب میں انہیں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔حال ہی میں انٹرویو میں پٹنائک نے کہا تھا، چونکہ قومی دارالحکومت دہشت گردوں کا پسندیدہ نشانہ ہے، تو دہلی پولیس تحفظ کی اضافی کوشش کر رہی ہے۔اسپیشل پولیس کمشنردپیندرپاٹھک نے کہا کہ دنیا بھر میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کو دیکھتے ہوئے، یہ طے کیا گیا ہے کہ ہم دہشت گردی مخالف بیک اپ تیار رکھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...