سونیا گاندھی کے جنم دن کا کے پی سی سی دفتر میں اہتمام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2016, 1:22 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔9/دسمبر(ایس او نیوز) اے آئی سی سی صدر سونیا گاندھی کا آج کانگریس کارکنوں نے کافی جوش وخروش کے ساتھ جنم دن منایا، شہر کے کوئنس روڈ پر موجود کے پی سی سی دفتر کے باہر بڑی تعداد میں کانگریس کارکنوں نے جمع ہوکر مٹھائیاں تقسیم کیں، لیکن اس تقریب میں پارٹی کا کوئی بھی بڑا لیڈر موجود نہیں تھا۔بعض سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے چیرمین، کچھ کارپوریٹرس اور پارٹی کارکن اس موقع پر موجود تھے۔آتش بازی اور مٹھائیاں تقسیم کرکے پارٹی کارکنوں نے اپنا جشن منایا۔سابق وزیررانی ستیش، دیوراج ارس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین ہچپا،فود اینڈ سیول سپلائز کارپوریشن کے چیرمین شفیع اللہ، کے پی سی سی سکریٹری جئے سمہا، بی ایم ٹی سی چیرمین ناگراج یادو، کارپوریٹر ستیا نارائنا، سمپت راج اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ پارٹی کارکنوں نے آپس میں مٹھائیاں تقسیم کرکے پارٹی صدر کا جنم دن منایا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...