آئندہ لوک سبھا انتخابات میں رام مندر کی تعمیر شروع کرنے کے بعدہی اتریں گے:ساکشی مہاراج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th July 2017, 3:32 PM | ملکی خبریں |

متھرا،23؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اپنے متنازعہ بیانات کے لیے معروف اتر پردیش کے اناؤ ضلع سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کا کہنا ہے کہ2019کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی مندر کی تعمیر شروع کرنے کے بعد ہی اترے گی۔ پریکرما مارگ پر واقع اپنے آشرم پر گزشتہ رات صحافیوں سے بات چیت میں ساکشی نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لئے پتھر تراشنے کا کام جاری ہے، مندر کی تعمیر کا کام کبھی تھما ہی نہیں تھا اور اب ساری پابندی اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوششیں کی جاری رہی ہے۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہر حال میں ساری رکاوٹیں دور کرکے ہی انتخابی میدان میں جائیں گے۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ساکشی مہاراج نے رام مندر پر بیان دیا ہو۔ وہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اس معاملہ پر بول چکے ہیں۔ کچھ ماہ قبل ہی ساکشی نے کہا تھا کہ 'رام مندر بنانے کا کام کسی حکومت کا نہیں ہے، حکومت کا کام صرف رکاوٹ دور کرنا ہے۔ساکشی مہاراج کا بیان ، اگلے لوک سبھا انتخابات میں رام مندر کی تعمیر شروع کرنے کے بعد ہی اترے گی بی جے پیصدارتی انتخابات میں جیت پر ساکشی نے کہا کہ اب تو رام صدارتی محل میں بھی بیٹھا دیئے گئے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بھگوان رام کو خیمے سے نکال کر ان کو ایک خوبصورت مندر میں بیٹھا یا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...