پاسوان نے مہا دلتوں کے تبدیلی مذہب کے لئے نتیش حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 27th August 2016, 8:09 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 27؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے بہار کے بکسر ضلع میں کچھ مہا دلتوں کے مبینہ تبدیلی مذہب کو ریاست کی نتیش حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اگر اس نے اس طبقے کے مفادات کی حفاظت کی ہوتی تو ایسے لوگوں کو یہ قدم نہیں اٹھانا پڑتا۔پاسوان نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ نتیش حکومت نے مہا دلتوں کے مفادات کو لے کر بڑے بڑے دعوے تو ضرور کئے تھے لیکن ان کے لئے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت ان دلتوں کی فلاح و بہبود کے لئے ضروری اقدامات اٹھاتی تو انہیں کبھی اس طرح کے تبدیلی مذہب کی جرات نہیں پڑتی۔پاسوان نے کہا کہ ریاست میں مہا دلتوں کو الگ درجہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت اس طبقے کو پہلے سہولت دیتی تو اس کی نوبت نہیں آتی۔پاسوان نے آج یہاں فیڈریشن آف پی ٹی آئی ایمپلائز یونینس کی قومی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مہا دلتوں کی بنیادی ضروریات کی تکمیل نہیں کی ہے،اگر ان کی ضرورت پوری ہوتی تواس کی نوبت نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاستی حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ بکسر ضلع میں گزشتہ دنوں مہا دلتوں کی طرف سے مبینہ تبدیلی مذہب کی خبریں آئی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...