مینگلور ائرپورٹ پر پھر پکڑا گیا سونا؛ دس لاکھ سے زائد مالیت کے سونے کے ساتھ کاسرگوڈ کا شخص گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2017, 6:00 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 20/ اپریل (ایس او نیوز) مینگلور انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تمام سامانوں کیسخت چیکنگ سمیت تمام مسافروں کی اسکیننگ کرنے جیسے سخت اقدامات کرنے کے بائوجود  سونا اسمگل کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور  ہفتہ میں ایک مسافر یہاں پکڑا جانا طئے سمجھا جارہا ہے۔  تازہ واقعہ بدھ کو پیش آیا جب کسٹم آفسران نے ایک شخص کے پاس سے دس لاکھ سے زائد مالیت کا سونا برآمد کرلیا۔ کسٹم ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  یہ شخص اپنی شرم گاہ کے قریب چھپا کر سونا لے جانے کی کوشش کررہا تھا، مگر دھرلیا گیا۔

بدھ کی شام 6:30 بجے جیسے ہی اسپائس جیٹ فلائٹ سے دبئی کا یہ مسافر مینگلور ائرپورٹ پر اُترا، چیکنگ کے دوران اس کے پاس سے 349.80 گرام گولڈ بار برآمد کرلئے گئے۔ اس مسافر کی شناخت پڑوسی ریاست کیرالہ کے کاسرکوڈ کے رہائشی عبدالرزاق کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق نے قبول کیا ہے کہ وہ کئی بار دبئی سے سونا اسمگل کرچکا ہے اور اس کے پاسپورٹ پر انڈیا کے مختلف ائرپورٹوں پر اُترنے کے اسٹامپ لگے ہوئے ہیں۔

کسٹم حکام کی اگر مانیں تو عبدالرزاق نے بتایا ہے کہ ائرپورٹوں پر سامانوں کی سختی کے ساتھ جانچ ہوتی ہے، مگر مسافروں کی زیادہ تر جانچ نہیں ہوتی، اس لئے اُس نے شرم گاہ کے قریب سونے کا گولڈ بار چھپاکر لارہا تھا۔ سمجھا جارہا ہے کہ غالباً عبدالرزاق کو اس بات کی خبر نہیں تھی  کہ مینگلور ائرپورٹ پر مسافروں کی بھی الگ سے اسکیننگ ہوتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔