سونیا گاندھی کا وزیراعظم پر خواتین تحفظات بل کو لوک سبھا میں منظور کرانے پر زور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 5:47 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی21 /ستمبر ( ایجنسی) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب لکھ کر ان پر زور دیا ہے کہ وہ لوک سبھا میں خواتین تحفظات بل کو منظور کروائیں اور ایوان میں بی جے پی کی اکثریت کا فائدہ لیتے ہوئے بل کو بہرحال منظور کردیا جاسکتا ہے۔ سونیا گاندھی نے یہ بھی تیقن دیا کہ ان کی پارٹی اس بل کی منظوری میں حکومت کی مدد کرے گی۔ اس بل کو انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اہم اور غیر معمولی قدم قرار دیا۔ راجیہ سبھا نے 9 مارچ 2010ء میں بل کو منظور کیا تھا۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کرتے ہوئے مکتوب لکھ رہی ہوں کہ وہ لوک سبھا میں اپنی پارٹی کی اکثریت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بل کو منظور کروائیں تاکہ اب لوک سبھا خواتین کے لیے تحفظات حاصل ہوسکیں۔ سونیا گاندھی نے اپنے مکتوب مورخہ 20 ستمبر میں وزیراعظم سے یہی خواہش کی ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کے بارے میں سنجیدگی سے کام لیں۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے اپنے ٹوئیٹر پر صدر کانگریس سونیا گاندھی کے وزیراعظم کو مکتوب کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین تحفظات بل کافی عرصہ سے زیرالتواء ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ اس کی لوک سبھا میں منظوری کی کوشش کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

گیانیش کمار اور سکھبیر سندھو بنیں گے نئے الیکشن کمشنر، ادھیر رنجن چودھری نے پینل پر اٹھائے سوال

سکھبیر سنگھ سندھو اور گیانیش کمار کو ملک کے اگلے الیکشن کمشنر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ دونوں بیوروکریٹس ہیں اور انہیں الیکشن کمشنر بنانے کا فیصلہ پی ایم مودی کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔ یہ دعویٰ کانگریس کے سینئر لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کیا ہے۔ وہ ای سی کو ...

حکومت نے فحش مواد نشر کرنے والے 18 او ٹی ٹی پلیٹ فارمس کے ساتھ ساتھ 19 ویب سائٹس اور 10 ایپس پر لگائی پابندی

سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمس پر فحش مواد لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ایک بار پھر سخت قدم اٹھایا ہے۔ مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات نے فحش مواد نشر کرنے والے 18 او ٹی ٹی پلیٹ فارمس، 19 ویب سائٹس اور 10 ایپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے قبل بھی ...

ایک ملک، ایک انتخاب: کووند کمیٹی نے 18626 صفحات کی رپورٹ صدر مرمو کو سونپی

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کا نوٹیفکیشن چند دنوں میں ہی جاری ہونے والا ہے، اور دوسری طرف کووند کمیٹی نے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ سے متعلق اپنی رپورٹ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے حوالے کر دی ہے۔ سابق صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کی صدارت والی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے لوک سبھا، ریاستی ...

دہلی آبکاری معاملے میں ای ڈی کے سمن کو کیجریوال نے سیشن کورٹ میں چیلنج کیا

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مبینہ آبکاری گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعے درج کرائی گئی شکایات پر نچلی عدالت کے ذریعے انہیں جاری کیے گئے سمن کو سیشن عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ کیجریوال کی عرضداشت پر ایڈیشنل سیشن جج راکیش ...

دہلی: کسان مہاپنچایت کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری، جام سے بچنے کے لئے متبادل راستے کا استعمال کریں

قومی راجدھانی دہلی کے رام لیلا میدان میں آج کسانوں کی مہاپنچایت ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے دہلی کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق رام لیلا میدان میں کسانوں کے جمع ہونے کی وجہ سے دہلی کے مختلف حصوں میں ٹریفک متاثر ہو سکتا ہے۔ پولیس نے مسافروں کو وسطی دہلی ...

تمل ناڈو کے گورنر نے کے پونموڈی کو وزیر کے عہدے کا حلف دلانے سے انکار کر دیا!

تمل ناڈو کے گورنر آر این روی کی ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے خلاف محاذ آرائی جاری ہے۔ گورنر نے کے پونموڈی کو حلف دلانے سے انکار کر دیا ہے، جو وزیر اعلیٰ کی درخواست پر ریاستی کابینہ میں وزیر کے طور پر واپس آنے والے ہیں۔ غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں دسمبر 2023 میں ...