شراکت داری سے ہی اہداف کاحصول ممکن ، پی ایم این سی ایچ شراکت فورم میں وزیراعظم کاخطاب 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 13th December 2018, 12:01 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :12/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نے پی ایم این سی ایچ شراکت فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ صرف شراکت داری سے ہم اپنے اہداف کوحاصل کر سکتے ہیں۔شہریوں کے مابین شراکت داری ،برادریوں کے مابین شراکت داری ، ممالک کے مابین شراکت داری ہمہ گیر ترقی ایجنڈا اس کی جھلک ہے۔ ملک متحدہ کوششوں سے آگے بڑھ چکے ہیں۔ وہ تمام برادیوں کو با اختیار بنانے ، صحت اور تعلیم میں سدھار کرنے ، ناداری کے خاتمے ، اقتصادی ترقی میں تیزی لانے اور آخر میں کسی کو بھی پسماندہ نہ رہنے دینے کے لئے پابندِ عہد ہیں۔ ماں کی صحت سے بچوں کی صحت کا تعین ہوتا ہے اور بچوں کی صحت سے آنے والے کل کی صحت کا تعین ہوتا ہے۔ پارٹنر فورم کا ویڑن بھارت کے پوری دنیا ایک کنبہ ہے ، کے نظریے سے مماثل ہے۔ یہ میری حکومت کے اصول ‘ سب کا ساتھ سب کا وکاس ’ کے بھی مطابق ہے ، جس کا مطلب شمولیت پر مبنی ترقی کے لئے اجتماعی کوشش اور شراکت داری ہے۔ زچہ اور بچہ نیز اطفال ترقیات کے لئے شراکت داری ایک منفرد اور موثر اسٹیج ہے۔ ہم صرف بہتر صحت کی بات نہیں کرتے ، ہم تیز رفتار ترقی کے لئے بھی بات کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ جہاں پوری دنیا تیز ترقی کے نئے نئے طریقے تلاش رہی ہے ، وہیں اس کام کو کرنے کا سب سے اچھا طریقہ خواتین کے لئے بہتر صحت کو یقینی بنانا ہے۔ اس سمت میں گذشتہ چند برسوں کے دوران ہم نے بہت پیش رفت حاصل کی ہے۔ اس کے باوجود ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ بڑے بجٹ سے بہتر نتیجوں تک اور اندازِ فکر میں تبدیلی سے کڑی نگرانی تک بہت کچھ کیا جانا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے مذہبی صحائف کہتے ہیں، جہاں خواتین کی پرستش ہوتی ہے ، وہاں دیوتا قیام کرتے ہیں ’۔ یعنی جہاں خواتین کا احترام ہوتا ہے وہاں دیوتاؤں کا قیام ہوتا ہے۔ میرا پکا یقین ہے کہ ایک ملک تبھی خوشحال ہوتا ہے ، جب وہاں کے عوام خصوصاً خواتین اور بچے تعلیم یافتہ ہوں اور وہ آزاد ، با اختیار اور صحت مند زندگی گزارنے پر قادر ہوں۔ مجھے یہ جان کر مسرت ہوئی ہے کہ بھارت کے ٹیکا کرن پروگرام کو اس فورم میں بھارت کی کامیابی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ موضوع میرے دل کے بہت قریب ہے۔ اندر دھنش مشن کے تحت گذشتہ تین برسوں کے دوران ہم 32.8 ملین بچوں اور 8.4 ملین حاملہ خواتین تک رسائی حاصل کر سکے ہیں۔ ہم نے عوامی ٹیکہ کرن کے تحت ٹیکوں کی تعداد 7 سے بڑھا کر 12 کر دی ہے۔ ہمارے ٹیکوں کے دائرے میں نمونیاں اور ڈائریا جیسے مہلک مرض بھی شامل ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم سبھی یہ کہاوت جانتے ہیں کہ اگر آپ ایک مرد کو تعلیم یافتہ بناتے ہیں تو محض ایک فردکو تعلیم یافتہ بناتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ایک خاتون کوتعلیم یافتہ کرتے ہیں تو آپ پورے کنبے کو تعلیم یافتہ بناتے ہیں۔ ہم نے بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤکی شکل میں اسے اپنایا ہے۔اس پروگرام کی توجہ لڑکی پر اور اسے سب سے اچھی زندگی اور تعلیم فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے لڑکیوں کے لئے جمع بچت اسکیم ۔ سْکنیا سمردھی یوجنا ۔ شروع کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 12.6 ملین کھاتے کھولے گئے ہیں اور یہ اسکیم لڑکی کا مستقبل یقینی بنانے میں ہماری مدد کر رہی ہے۔مودی نے کہاکہ ہم نے پردھان منتری ماترتو وندنا یوجنا بھی شروع کی ہے۔ اس اسکیم سے 50 لاکھ حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو فائدہ حاصل ہو گا۔ یہ اسکیم تنخواہ میں ہونے والے خسارے ، بچے کی پیدائش سے پہلے اور بعد میں بہتر خوراک اور وافر آرام کے لیے اْن کے کھاتوں میں براہ راست فائدہ منتقلی کے توسط سے رقم فراہم کرنے کی اہل ہے۔ہم نے زچگی سے متعلق رخصت کو پہلے کے 12 ہفتوں سے بڑھا کر 26 ہفتے کر دیا ہے۔ ہم 2025 ء4 تک مجموعی گھریلو پیداوار کی 2.5 فی صد رقم صحت پر خرچ بڑھانے کے لئے عہد بند ہیں۔ یہ 100 بلین امریکی ڈالر سے زائد ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ صرف 8 برسوں میں موجودہ حصے سے 345 فی صد کا اصل اضافہ ہو گا۔ ہم لوگوں کی بہتری کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ ہر ایک پالیسی ، پروگرام اور پہل کے مرکز میں خواتین ، بچوں اور نو جوانوں کو رکھیں گے۔وزیراعظم نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگلے دو تین دنوں میں یہ فورم پوری دنیا کی 12 کامیاب کہانیوں پر گفت و شنید کرے گا۔ در اصل یہ مختلف ممالک کے مابین گفت و شنید کا موقع ہے۔ یہ ایک دوسرے کے نظریات ساجھا کرنے کا موقع ہے ، جب ہم ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں۔ بھارت ہنر مندی اور تربیتی پروگراموں ، رعایتی ادویہ کی تجویز اور ٹیکہ کرن ، علم کی منتقلی اور باہم تبادلے کے پروگراموں کے توسط سے معاون ممالک کو اْن کی ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں حمایت دینے کے لئے عہد بستہ ہے۔میں وزراء کے سطح کے اجلاسات کے نتائج کو سننا چاہوں گا۔ یہ فورم ایک زندہ جاوید اسٹیج کی شکل میں ہمیں ‘ سروائیو 150تھرائیو 150 ٹرانسفارم ’ کے تئیں استحکام فراہم کرے گا۔ہمارے پروگرام طے ہیں اور ہم بیشتر طور پر پوری لگن کے ساتھ سبھی کے لئے صحتی سہولت فراہم کرنے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ بھارت سبھی معاونین کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ یہاں میں آپ سبھی سے اصرار کرتا ہوں کہ اسے صحیح جذبے سے اپنائیں تاکہ ہم پوری بنی نوع انسانی کو اپنی حمایت فراہم کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔آئیے ، ہم سب ایک ساتھ مل کر اس نیک کام کے لئے اپنے عہد کا اظہار کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...