سماج کلیان بورڈ کی صدر پدما شکلا کے ساتھ دو درجن لوگوں نے بی جے پی چھوڑا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th September 2018, 2:31 AM | ملکی خبریں |

بھوپال ،24؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) مدھیہ پردیش میں اسمبلی کے الیکشن جیسے جیسے نزدیک آتے جا رہے ہیں ویسے ویسے سیاسی گہما گہی بڑھتی جا رہی ہے ۔ لیڈروں کے ذریعہ ایک پارٹی سے استعفیٰ دے کر دوسری پارٹی کی رکنیت لینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔ اسی سلسلے میں پیر کو کابینہ وزیر کادرجہ حاصل اور ریاست کے سماجی بہبود بورڈ کی صدر پدما شکلا نے بی جے پی کی ابتدائی رکنیت سے نہ صرف استعفیٰ دے دیا ہے بلکہ انہوں نے کانگریس میں جانے کے اشارے بھی دیئے ہیں ۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے تقریباً دو درجن کارکنان نے بھی بی جے پی چھوڑ دی ہے ۔ مدھیہ پردیش ریاستی سماجی بہبود بورڈ کی صدر پدما شکلا نے بی جے پی کی رکنیت کے ساتھ ساتھ بورڈ کے صدر عہدے سے استعفیٰ دے دی اہے ۔ انہوں نے پارٹی کے ریاستی صدر کر خط لکھ کر بتایا ہے کہ ان کو پارٹی میں لگا تار نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ اس لئے انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ انہوں نے خط لکھا ہے کہ وہ 1980سے بی جے پی کی رکن رہی ہیں ۔ انہوں نے پوری ایماندری کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا ادا کیا ہے لیکن ان کے اسمبلی حلقہ وجے راگھو گڑھ اسمبلی حلقے میں 2014 کے بعد سے لگا تار ان کو در کنار کیا جا رہا ہے ۔ اسی سے دلبرداشتہ ہو کر وہ پارٹی چھوڑ رہی ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کی ابتدائی رکنیت کیس اتھ ساتھ سماجی بہبود بورڈ کے صدر عہدے سے بھی استعفیٰ دے دی اہے ۔ اس کے علاوہ وجے راوگڑھ اسمبلی کے دو درجن کارنان نے بھی بی جے پی چوھڑ دی ہے ۔ انہوں نے پارٹی کے رایستی صدر راکیش سنگھ کو خط میں کہا ہے کہ ہم تمام بی جے پی کے کارکنان اور عہدیدار جو پارٹی میں مختلف فرائض انجام دے رہے ہیں وجے راگھو گڑھ اسمبلی میں بی جے پی کارکنان کے ساتھ ہو رہے ظلم اور استحصال سے دلبرداشتہ ہو کر پدما شکلا کے ساتھ استعفیٰ دے رہے ہیں۔ بی جے پی سے استعفیٰ دینے والوں میں کیمور ڈویزن کے باگری اور کیلاش ارملیا ،برہی ڈویزن کے سابق صدر امبیکا پرساد دویدی ،جبل پور بھومی وکاسبینک کے راگھو گڑھکے ضلع اسسٹنٹ کنوینر سنتوش تیواری،ننہوارا کے اسسٹنٹ صدر بھونیشور دوبے ،سلیا کوہاری کے اسسٹنٹ سمیتیکے سابق صدر ننہے سنگھ باگری اور سشیل باگری،امیہٹا کے سابق سر پنچ سمیت متعددعہدیداروں نے استعفیٰ دے دیا۔پدما شکلا کے ساتھ ساتھ جن دو درجن بی جے پی لیڈروں نے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے انہوں نے کانگریس میں شامل ہونے کے اشارے بھی دیئیہیں۔ انہوں نے بیجے پی میں درکنار کئے جا رہے تھے جس کے سبب انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ الیکشن سے قبل ایک ساتھ اتنے لوگوں کے پارٹی چھوڑنے سے بی جے پی کو زبر دست جھٹکا لگا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔