مانسون اجلاس:حکومت سبھی معاملات پر بحث کرنے کیلئے تیار :وزیر اعظم مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th July 2018, 12:10 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،18جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے آج سے شروع ہونے والے مانسون سیشن میں تمام پارٹیوں سے تعاون کی امید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام معاملات پر بات چیت کے لئے تیار ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ایوان کے وقت کا مثبت استعمال ہوگا اور ملک کے مفاد کے اہم مسائل پر مباحثے ہوں گے۔

مسٹر مودی نے سیشن شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا اس مانسون سیشن میں ملک کے مفاد کے کئی اہم ایشوزہیں جن پر فیصلہ ہونا ہے، جن پر بحث ہونی ضروری ہے ۔ جتنی بڑی بحث ہوگی اتنا ہی ملک کو فائدہ ہو گا اور حکومت کو اپنی پالیسیاں بنانے میں آسانی ہو گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام سیاسی پارٹیاں وقت کااستعمال ملک کے اہم کام کو آگے بڑھانے میں کریں گی ، سبھی کا تعاون ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی ایسی امید کرتے رہے ہیں اور اس بار بھی یہی ان کی دلی خواہش ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی کوئی بھی مسئلہ اٹھا سکتی ہے۔ حکومت ہر بحث کے لئے تیار ہے۔ کہیں ژالہ باری اور کہیں کم بارش پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے کچھ حصوں میں تباہی بھی آئی ہے اور کہیں خشک سالی بھی ہے۔ان موضوعات پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...