لوک سبھا میں رافیل پرراہل کے خلاف نعرہ بازی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th December 2018, 11:51 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی15؍دسمبر(ایس او نیوز؍یواین آئی)سرمائی اجلاس کے چوتھے دن مسلسل اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے لوک سبھا میں وقفہ سوال نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 12بجے تک کے لیے ملتوی کرنی پڑی ۔

رافیل کے معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے حوصلہ پاکر حکمراں جماعت نے بھی کانگریس صدر راہل گاندھی کونشانہ بنایا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔صبح 11بجے ایوان میں ممبران کے جمع ہونے پر اسپیکر سمترامہاجن نے وقفہ سوال شروع کرنے کا اعلان کیا،لیکن کانگریس ،اے آئی اے ڈی ایم کے ،شیوسینا اورتیلگو دیشم پارٹی کے ارکان اپنے اپنے موضوعات کے تعلق سے تختیاں اٹھائے ایوان کے وسط میں آگئے ۔

کانگریس ارکان نے رافیل کے مسئلہ پر جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ،ٹی ڈی پی کے ارکان پلاورم باندھ سمیت مختلف مسائل اور اے آئی ڈی ایم کے کسانوں کے مسائل کے تعلق سے نعرہ بازی کررہے تھے جبکہ شیوسینا کے ارکان اجودھیا میں رام مندر بنانے کا مطالبہ کررہے تھے ۔اسپیکر نے سوالات کے نمبرکے ساتھ جواب دینے کے لیے وزیرکو پکارا تبھی پارلیمانی امور کے وزیرنریندرسنگھ تومر نے کھڑے ہوکر کہاکہ کانگریس پارٹی اور اسکے صدر راہل گاندھی نے رافیل کے معاملہ میں ملک کو گمراہ کیاہے ۔آج سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیاہے ۔کانگریس اور مسٹر گاندھی کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے ۔وزارت ماحولیات سے متعلق سوالات کے بعد نوٹ بندی اور اشیاء اور خدمات ٹیکس سے جڑے سوالات کا جواب دینے کے لیے وزیرخزانہ ارون جیٹلی ایوان میں تیاری کے ساتھ آئے تھے ۔انھوں نے جواب کی نقل ایوان میں پیش کی ۔جب اسپیکر نے اگلے سوال کے لیے اجے مشرا ٹینی کانام پکاراتو انھوں نے کانگریس اور مسٹرگاندھی کے بارے میں سیاسی تبصرے کیے ۔اس پر اسپیکر نے ایوان کی کارروائی12بجے تک کے لیے ملتوی کردی ۔اسی وقت رافیل کے تعلق سے بی جے پی کے ارکان نے بھی مسٹر گاندھی کے خلاف نعرے لگائے ۔سرمائی اجلاس کے چوتھے دن بھی وقفہ سوال نہیں ہوسکا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...