بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی تصدیق پیرس 2024، لاس اینجلس2028اولمپکس تقریباً طے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd August 2017, 3:39 PM | اسپورٹس |

لاس اینجلس / پیرس،3؍ اگست (یو این آئی) فرانس کے شہر پیرس 2024 اولمپک کھیلوں جبکہ اس ریس میں اس کے مخالف امریکی شہر لاس اینجلس کو اس کے اگلے 2028 اولمپک کھیلوں کے لئے میزبان بننا تقریبا طے ہو گیا ہے ۔ستمبر میں پیرو میں آئی او سی کے اجلاس میں اس پر آخری مہر لگ سکتی ہے۔ پیرس اور لاس اینجلس دونوں ہی شہر 2024 اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لئے پہلے ریس میں شامل تھے کیونکہ دیگر ممالک نے اولمپکس میزبانی سے اپنے نام واپس لے لئے تھے ۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے 2028 اولمپکس کی میزبانی کے لئے رسمی طور پر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے ایسے میں یہ تقریبا یقینی ہو گیا ہے کہ 2024 اولمپکس کھیل پیرس شہر میں منعقد ہوں گے ۔آئی او سی کے صدر تھامس باک نے کہا کہ آئی او سی لاس اینجلس اولمپکس اور پیرالمپک کمیٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے ۔اس فیصلے پر ستمبر میں پیرو میں آئی او سی کی سرکاری میٹنگ کے بعد آخری مہر لگائی جائے گی۔اس کے بعد لاس اینجلس، پیرس اور لندن دنیا کے تین ایسے ملک بن جائیں گے جنہوں نے تین بار موسم سرما یا اولمپکس کھیلوں کی میزبانی کی ہے ۔امریکہ نے آخری بار 1996 میں اٹلانٹا میں اولمپک کھیلوں کی میز بانی کی تھی جبکہ اس سے پہلے سال 1904 میں اس نے پہلے اولمپیاڈ کی سینٹ لوئیس میں میزبانی کی تھی۔لاس اینجلس کے میئر ایرک گارسیتي نے سبربن کارسن میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اولمپک کھیلوں کی امریکہ میں واپسی ہونے جا رہی ہے ۔امریکہ نے ابھی تک پانچ بار موسم گرما اور چار بار موسم سرما کے کھیلوں یعنی کل نو بار اولمپک کھیلوں کا اہتمام کیا ہے ۔وہیں فرانس میں چھ بار اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی جا چکی ہے ۔آئی او سی کے اس قدم کے بعد تاہم فرانس میں مسلسل ہو رہے دہشت گرد حملوں نے سیکورٹی کے نظام کو لے کر چیلنج کھڑا کر دیا ہے ۔وہیں امریکہ میں 33 سال پہلے اولمپک ہوئے تھے اور اب ملک کو ان کھیلوں کے لئے خود کو تیار کرنے سے پہلے اپنے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام سے لے کر بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہوگا۔ لاس اینجلس امریکہ کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جو اپنے ٹریفک مسئلہ کی وجہ سے کافی بدنام بھی ہے ۔وہیں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئی او سی کو یہاں کھیل کے لئے رہائش انتظامات بہتر بنانے کے لئے ریو ڈی جینرو سے کئی گنا زیادہ خرچہ کرنا پڑے گا۔وہیں پیرس 2024 اولمپک کھیلوں کی بھی فی الحال سرکاری اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے ۔سال 1924 میں ہوئے پیرس اولمپکس کے بعد 2024 اولمپک کھیل یہاں اپنے100سال بھی پورے کرنے کا جشن منائے گا۔پیرس نے اس کے علاوہ سال1900میں بھی اولمپکس کے دوسرے ایڈیشن کی بھی میزبانی کی تھی۔متعلقہ فریقین کے مابین ایک سمجھوتے کے نتیجے میں طے پایا ہے کہ سن 2028 کے اولمپک کھیل لاس اینجلس اور سن2024کے پیرس میں منقعد ہوں گے ۔ در اصل2024ں ہونے والے اولمپکس کی میزبانی کے لئے لاس اینجلس اور پیرس کے نام سرِ فہرست تھے تاہم لاس اینجلس اولمپک اور پیرا لمپک کینڈیڈیچر کمیٹی کے درمیان طے پانے والی ایک ڈیل کے نتیجے میں لاس اینجلس نے چار برس بعد یعنی سن 2028 کے کھیلوں کی میزبانی کے لئے رضا مندی ظاہر کر دی، جس کے نتیجے میں اب قوی امکانات ہیں کہ2024کے اولمپک مقابلے پیرس میں ہوں گے ۔ واضح رہے کہ اس بارے میں ابھی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ پیرس ہی 2024ء کے اولمپک کھیلوں کا میزبان شہر ہے ۔نیوز ایجنسی رائٹرز کی رپورٹوں کے مطابق آئی او سی لاس اینجلس کی آرگنائزیشن کمیٹی کو اس مقصد سے ایک اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر فراہم کرے گی۔پیرس کی میئر این ہڈالگو کے نمائندے کے بقول پیرس کے سن 2024 میں ہونے والے اولمپکس کی میزبانی کے حوالے سے حتمی اعلان رواں برس ستمبر میں جنوبی امریکی ملک پیرو کی دارالحکومت لیما میں ہونے والے آئی او سی کے اجلاس میں متوقع ہے۔ آئندہ اولمپک کھیل جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں 2020میں منعقد ہوں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...