بھٹکل شمس اسکول میں تحصیلدار کی صدارت میں  دڑھار، روبیلا انجکشن کے متعلق والدین کے ساتھ نشست

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st February 2017, 8:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21/فروری    (ایس او نیوز)  نیو شمس اسکول میں اتوار کو دڑھار ، روبیلا انجکشن کی سخت مخالفت کرتے ہوئے والدین نے انجکشن دئیے جانے کو روکنے پر مجبور کیا تھا، منگل کو اسکول انتظامیہ ، تعلقہ انتظامیہ ، تعلیمات عامہ اور صحت عامہ کے افسران نے والدین کے ساتھ نشست منعقد کرتے ہوئے والدین کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے تعلقہ تحصیلدار وی این باڈکر نے کہا کہ صحت مند بھارت کی تعمیر کے لئے حکومت نے متعلقہ انجکشن مہم کو چلا رہی ہے، جس کے تعلق سے عوام میں کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوگئی ہیں، تحصیلدار  نے ایک بچے کو انجکشن نہیں دینے سے صرف ایک بچے کو نہیں بلکہ پورے ملک کو نقصان ہونے کی بات کہی۔

خصوصی مہمان کی حیثیت سے  ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ نے والدین و سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان  دڑھار اور روبیلا کو لے کر اڑائی گئی کئی افواہوں پر اعتماد کرتے ہوئے غلط فہمی کا شکار ہوئے ہیں، بہت ہی وضاحت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب نے کہاکہ افواہوں سے کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے ، البتہ انجکشن نہیں دینے سے آئندہ دنوں میں اس کے سنگین نتائج کا سامنا ہوسکتاہے۔ کوئی بھی حکومت ایک طبقہ یا سماج پر نشانہ سادھ کر اس کو نقصان پہنچانا ممکن نہیں ہے ، ایم ایم آر نامی انجکشن سے کوئی سائڈ افکٹ ممکن نہیں ہیں، عام طورپر سردرد کی گولیاں بھی لیتے ہیں تو اس کے سائڈ افکٹ کا ہونا ممکنات میں سے ہے، بین الاقوامی سطح پر متعلقہ انجکشن لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے ، افواہوں پر دھیان نہ دیں، اپنے بچوں کو انجکشن لگوانے کی صلاح دی۔ بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار ، تعلقہ پنچایت آفیسر سی ٹی نائک، تعلقہ میڈیکل آفیسر مورتی راج بھٹ، سنئیر معاون آفیسر ایریا دیواڑیگا نے بھی خطاب کیا۔ اسکول انتظامیہ کے نائب صدر سید اشرف برماور نے افتتاحی کلمات  پیش کرتے ہوئے والدین سے کہاکہ انجکشن دینے کی اگلی تاریخ سے والدین کو مطلع کیا جائے گا۔ اسکول کے صدر مدرس ایم آر مانوی نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔