امریکہ میں اپنے 13 بچوں کو زنجیروں میں قید رکھنے والے والدین گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2018, 11:25 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن / کیلی فورنیا 16جنوری( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ماں باپ کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب انھوں نے مبینہ طور پر 13 بچوں کو ان کے گھر میں قید پایا۔ان میں سے بعض اپنے 'بستروں میں زنجیروں اور تالوں میں بند پڑے تھے۔'57 سالہ ڈیوڈ ایلن ٹرپن اور 49 سالہ لوئیز اینا ٹرپن کو ٹارچر اور بچوں کی جان کے لیے خطرہ ہونے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔انھوں نے 13 بچوں کو یرغمال بنا رکھا تھا جن میں سب سے چھوٹے بچے کی عمر دو سال جبکہ سب سے بڑے کی عمر 29 سال بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو لاس اینجلس سے تقریباً 100 کلو میٹر جنوب مشرق میں ایک گھر سے برآمد کیا گیا۔ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سب آپس میں بھائی بہن ہیں۔ریورسائڈ شیرف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قید و بند کے شکار میں سے ایک بچی نے کسی طرح بھاگ کر پولیس کو ایک سیل فون سے ایمرجنسی نمبر پر مطلع کیا۔ یہ فون اسے گھر کے اندر ہی ملا تھا۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی عمر دس سال نظر آتی ہے جو کہ قدرے کمزور اور دبلی نظر آ رہی تھی۔ اس نے بتایا کہ اس کے دیگر 12 بھائی بہن کو ان کے ماں باپ نے قید کر رکھا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بعد میں بہت سے بچوں کو اندھیرے میں ان کے بستروں میں زنجیروں اور تالوں میں بندھا پایا اور وہاں بدبو پھیلی ہوئی تھی۔حکام یہ دیکھ کرصدمے میں آ گئے کہ گھر میں مقید افراد میں سے سات 18 سے 29 سال کی عمر میں تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین غذائی کمی کا شکار اور بہت گندے تھے۔ تمام متاثرین کا مقامی ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔ایک ہسپتال کے سربراہ مارک افر نے خبررساں ادارے افر کو بتایا درحقیقت یہ سٹاف کے لیے دل ہلا دینے والا ہے اور جو ہم نے دیکھا وہ ناقابل یقین ہے۔ کیلیفورنیا کے محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر مسٹر ایلن ٹرپن سینڈ کیسل ڈے سکول کے پرنسپل کے طور پر درج ہیں۔ یہ ایک نجی سکول ہے جو اس مکان سے علیحدہ ہے جہاں 13 افراد پائے گئے۔ویب سائٹ کے مطابق یہ سکول مارچ سنہ 2011 میں وجود میں آیا تھا۔ایک پڑوسی نے کہا کہ یہ لوگ ایسے ہیں جن کے بارے میں آپ کچھ نہیں جانتے ہیں۔ آپ جب وہاں جائیں تو آپ کو کوئی نہیں ملے گا۔ آپ کسی کو باہر آتے ہوئے نہیں دیکھیں گے۔ آپ صرف اتنا دیکھ سکتے ہیں کہ وہ سبزی وغیرہ خریدنے کے لیے باہر نکلتے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...