ودھان سودھا سے ہبال تک فلائی اوور کا منصوبہ زیر غور: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2019, 2:44 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍فروری(ایس او نیوز)شہر کے قلب میں آنے والے ودھان سودھا سے لے کر انتہائی مصروف سڑک کے طور پر جانے پہچانے گئے ہبال جنکشن تک ریاستی حکومت فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے پر غور کررہی ہے۔اس سے پہلے حکومت نے سلک بورڈ جنکشن سے ہبال تک بالائی سڑک کی تعمیر کا منصوبہ مرتب کررہی تھی لیکن اس بالائی سڑک کے لئے مہکری سرکل پر دشواریوں کے اندیشوں کو دیکھتے ہوئے اس میں ترمیم پر غور کیا جارہاہے۔ بتایاجاتاہے کہ تکنیکی رکاوٹوں کے سبب حکومت نے طے کیا ہے کہ مہکری سرکل سے ہبال کے اسٹین مال تک کانکریٹ سے بننے والا فلائی اوور تیار کیا جائے اور پھر مہکری سرکل سے سنٹرل سلک بورڈ تک بالائی سڑک کے منصوبے کو آگے بڑھایا جائے۔ 23کلومیٹر پر مشتمل اس سڑک کا منصوبہ کس نوعیت کا ہوگا جلد ہی نائب وزیراعلیٰ اور بنگلور ضلع انچارج وزیر ڈاکٹر جی پرمیشور ، ٹریفک کے ماہرین اور حکومت کے مختلف شعبوں کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...