ریاستی مخلوط حکومت مستحکم : نائب وزیر اعلیٰ پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2018, 12:21 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو13؍ستمبر(ایس او نیوز) نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے ریاستی حکومت کے استحکام پر اٹھنے والے سوالات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔شہر کے پولیس کمشنر آفس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس کے کسی رکن اسمبلی کی بی جے پی میں شمولیت نہیں ہوگی، اس سلسلے میں خبریں محض قیاسی ہیں۔

ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ ریاستی حکومت کو گرانے کی کوئی سرگرمی فی الوقت ریاست میں نہیں چل رہی ہے۔ بلگاوی معاملے میں انہوں نے بتایاکہ جارکی ہولی برادران سے انہوں نے خود بات چیت کی ہے۔

یہاں پی ایل ڈی بینک کے انتخاب کی وجہ سے ان برادران کی ناراضی اپنی جگہ ہے، لیکن اسے دور کرنے کے لئے بھی پارٹی اعلیٰ کمان کی طرف سے قدم اٹھائے گئے ہیں۔

بلگاوی کی سیاست میں ریاستی وزیر ڈی کے شیوکمار کی مداخلت کے بارے میں سوالات کو مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ بلگاوی کی سیاست پر ڈی کے شیوکمار کا غلبہ نیا نہیں ہے۔کافی عرصے سے وہ اس ضلع کی سیاست سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلگاوی کی سیاست سے متعلق اگر ڈی کے شیوکمار کو جوڑا جائے تو اس بیان کا غلط مطلب نہیں نکالا جانا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔