پانچ دنوں تک بیوی کی لاش کے ساتھ پڑا رہا معذور شوہر !

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th July 2018, 11:09 AM | ساحلی خبریں |

کاروار17؍جولائی (ایس او نیوز)شہر کی کے ایچ بی کالونی میں ایک انتہائی دردناک اورقابل صد افسوس واقعہ پیش آیا ہے جس میں بیماری کی وجہ سے معذورشوہر پانچ دنوں تک اپنی بیوی کی سڑتی ہوئی لاش کے ساتھ پڑا رہا اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہوئی۔ 

بتایاجاتا ہے کہ کے ایچ بی کالونی کے ہر ی اوم سرکل کے پاس ایک چھوٹے سے جھونپڑے جیسے گھر میں آنندو مڈیوال (60سال) اور گریجا مڈیوال (55سال) رہا کرتے تھے۔گریجا ہوناور تعلقہ کی رہنے والی تھی کاروار آنندو کاروار کے چیتّا کول کا رہنے والاتھا۔گزشتہ تین سال پہلے آنندو فالج کا شکار ہوگیاجس کی وجہ سے انتہائی معذوری کی حالت میں تھا۔ گریجا اس کی دیکھ بھال کیا کرتی تھی۔ اور دوسروں کے گھروں میں چھوٹے موٹے کام کرکے گھر بار چلایا کرتی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ شوہر کے قریب ہی ایک کرسی پر بیٹھی ہوئی حالت میں شاید دل کا دورہ پڑنے سے گریجا کی موت واقع ہوگئی۔اوربستر سے اٹھنے یا چلنے پھرنے سے معذور آنندو کچھ بھی نہیں کرسکا۔ وہ پانچ دنوں تک پانی کا ایک قطرہ تک پیے بغیر یونہی پڑا رہا اور پاس میں ہی کرسی پر اس کی بیوی کی لاش سڑنے لگی۔

شہری زندگی کی یہ ایک بدترین مثال تھی کہ پانچ دنوں تک گریجا کے گھر کا روزانہ کھلنے والا دروازہ بند رہا اور پڑوسیوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ ہوناور سے گریجا کے بھائی سبرامنیا مڈیوال نے جب فون کیا تو گریجا نے اسے ریسیو نہیں کیا۔ پھر اس کے بعد دو تین بار فون کرنے پر فون سوئچ آف آنے لگا۔ اس سے پریشان ہوکر جب سبرامنیا اپنی بہن سے ملنے کاروار پہنچا اور آواز دینے پر گھر کا دروازہ نہیں کھلا تو اس نے پڑوسیوں سے اس بارے میں پوچھ تاچھ کی۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ دو چار دن سے گریجا کو گھر سے باہر آتے ہوئے نہیں دیکھا گیا ہے۔اس کے بعدسبرامنیا نے فوری طور پر شہری پولیس تھانے سے رابطہ قائم کیا۔ پھر جب پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ کھلا تو ایک دل دہلانے والا منظر سامنے تھا۔ گریجا کی لاش تقریباً پوری طرح سڑ چکی تھی اور پاس میں ہی اس کا معذورشوہر آنندو بستر پر نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہو ا تھا۔شاید اسے اپنی بیوی کی موت واقع ہونے کا علم بھی نہیں تھا۔

پولیس نے لاش کو سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجنے کے ساتھ آنندو کو علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کردیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...