لالو، نتیش کا بہار کی ترقی سے کوئی لینا دینا نہیں، لیڈروں کی املاک کی ای ڈی جانچ کرے:پپو یادو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 11:24 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر ذات پات اور جرم کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جن ادھیکار پارٹی کے چیف اور رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے کہا کہ بہار کی ترقی سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور بے شمار دولت جمع کرنے والے ممبران اسمبلی، ممبران پارلیمنٹ کی آمدنی کے ذرائع کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)سے جانچ کرائی جانی چاہیے ۔پپو یادو نے کہاکہ آج بہار میں وزیر اعلی نتیش کمار شراب بندی کے موضوع کو اٹھا رہے ہیں ، تو ان کے ساتھی لالو پرساد شہاب الدین کا نام آگے کرکے اہم مسئلہ سے توجہ بھٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ریاست میں جرائم اور جرائم پیشہ افراد کا بول بالا ہو گیا۔تعلیم مافیا، کان کنی مافیا، پانی مافیا، زمین مافیا کا ریاست میں ہر جگہ پر قبضہ ہوتا جا رہا ہے اور حکمران پارٹی غربت، ناخواندگی، بے روزگاری اور صحت جیسے مسائل سے توجہ بھٹکانے کی کوشش میں لگی ہے۔آر جے ڈی سے نکالے گئے ممبر پارلیمنٹ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ لالو پرساد کی طرف سے شہاب الدین کو لیڈر کہا جا رہا ہے تو نتیش کمار انہیں غنڈہ بتا رہے ہیں اور پھر بھی نتیش گٹھ بندھن دھرم نبھانے کی بات کرتے ہیں۔اگر شہاب الدین لیڈر ہیں تو لالو پرساد جے ڈی یو کی قیادت والی حکومت سے حمایت واپس لے لیں ۔انہوں نے کہا کہ دین دیال اپادھیائے صدسالہ تقریب سے متعلق کمیٹی میں نتیش کمار کا نام ہونے سمیت حالیہ واقعات سے واضح ہے کہ بہار کے وزیر اعلی اپنے پرانے گھر(این ڈی اے)کی طرف بڑھ رہے ہیں۔پپو یادو نے کہا کہ سیاست میں اطلاعات کا فقدان ہو گیا ہے۔سیاسی لیڈروں کے پاس اچانک بے شمار جائیداد آ جاتی ہے۔اتنی بڑی جائیداد کیسے بنا لیتے ہیں، یہ لیڈران ، اس کی جانچ ہونی چاہیے ۔میں مطالبہ کرتا ہوں کہ بے شمار جائیداد جمع کرنے والے ممبران اسمبلی، ممبران پارلیمنٹ کی آمدنی کے ذرائع کی ای ڈی کے ذریعہ جانچ کرائی جانی چاہیے ۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...