آئی ٹی بی ٹی سیکٹروں میں مقامی لوگوں کو صد فیصد کو ٹے کی تجویز سرکاری پینل آئندہ ہفتہ ریاستی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th January 2017, 11:36 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔14جنوری( ایس او  نیوز)ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل دےئے گئے پینل نے اطلاعاتی ٹکنالوجی اور بائیو ٹکنالوجی کے سیکٹروں میں مقامی لوگوں کوملازمتوں میں 100فیصد ریزرویشن کی تجویز پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے گزشتہ سال سروجنی مہیشی کمیٹی کی 30سال پرانی سفارشات کی تجویز کیلئے 21رکنی پینل تشکیل دیاتھا جس کا مقصد ریاست کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جاسکے ۔ کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سربراہی میں تشکیل دےئے گئے نئے پینل کی جانب سے اگلے ہفتہ ریاستی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کی توقع ہے ۔ پینل حکومت کو سفارش پیش کرے گا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں کنڑیگا ؤں کو ملازتوں میں ریزرویشن فراہم کرنے کیلئے قانونی سازی کرے ۔ پینل کنڑیگاس کی وضاحت کو تبدیل کرنے کی بھی تجویز رکھتاے ۔ فی الحال اس کی وضاحت کرناٹک میں پیدا ہونے والا یا کم از کم 15سال اس ریاست میں رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے ۔ مگر اب اسے بدل کر کرناٹک میں پیدا ہونے والا شخص یا جس نے پہلی تا دسویں جماعت تک کنڑا میڈیم میں ریاست یا ریاست کے باہر تعلیم حاصل کی ہے کنڑیگا کہلانے کی تجویز رکھی گئی ہے ۔ سروجنی مہیشی کمیٹی نے کنڑیگاؤں کیلئے’’ گروپ اے‘‘کے عہدوں کیلئے 65فیصد گروپ ’’بی‘‘ اور ’’سی‘‘ میں 80فیصد اور گروپ ڈی میں 100فیصد ریزرویشن کی سفارش کی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...