پنچایت ڈیولپمنٹ عہدیداروں کو بی گروپ کا عہدہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 18th March 2017, 1:02 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور:17/مارچ(ایس او نیوز)ریاستی حکومت گرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر کے عہدہ کو بی گروپ کا عہدہ قرار دینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔یہ بات آج وزیر دیہی ترقیات وپنچایت راج ایچ کے پاٹل نے کہی۔ لیجسلیٹیو کونسل میں وقفہئ سوالات کے دوران ایم کے پرانیش، کوٹا سرینواس پجاری اور دیگر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ڈی او کے عہدہ کو بی گروپ تک کی ترقی دینے کیلئے محکمہئ مالیات کو تجویز روانہ کی جاچکی ہے۔وہاں سے منظوری ملتے ہی ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ شہر کی ایم ایس بلڈنگ میں محکمہئ دیہی ترقیات وپنچایت راج کے دفتر میں ایک دلت خاتون کی عصمت ریزی کے واقعہ کے سلسلے میں پرانیش کی شکایت پر مداخلت کرتے ہوئے چیرمین ڈی ایچ شنکر مورتی نے کہاکہ پرانیش اس مسئلے پر محکمہ کی مانگوں پر بحث کے دوران روشنی ڈالیں، فی الوقت انہوں نے جو سوال کیا ہے اس کے جواب تک اپنے آپ کو محدود رکھیں۔اس مسئلے پر دیگر جے ڈی ایس ممبران نے بھی سوالات کرنے چاہیں لیکن چیرمین نے تمام ممبران کو خاموش کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...