وزیر اعظم کو وہ استثنی حاصل نہیں جو صدر کو حاصل نہیں:سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | By Afeef Gawai | Published on 17th January 2017, 7:46 PM | عالمی خبریں |

 اسلام آباد،17جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاناما لیکس کی دستاویزات سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کرنے والی پاکستان کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو وہ استثنی حاصل نہیں ہیجو آئین کے آرٹیکل 248کے تحت صدر مملکت اور گورنر کو حاصل ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی باہر ہونے والی کارروائی آئین کے آرٹیکل66کے زمرے میں نہیں آتی جو پارلیمان میں ہونے والی کارروائی کو قانونی تحفظ دینے سے متعلق ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی تو وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سامنے وزیر اعظم کا معاملہ نہیں بلکہ ایک رکن پارلیمان کو نا اہل قرار دینے کا معاملہ ہے۔

بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے میاں نواز شریف کے وکیل سے استفسار کیا کہ گذشتہ سماعت کے دوران اُنھوں نے کہا تھا کہ پارلیمان میں ہونے والی کارروائی کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ اُنھوں نے کہا کہ عدالت یہ قرار دے چکی ہے کہ پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو ارکان پارلیمنٹ کے خلاف بطور شہادت بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالت بھی اپنے ایک فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ کرپشن کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

بینچ میں شامل جسٹس عظمت سعید نے میاں نواز شریف کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 66کے تحت پارلیمان میں ہونے والی کارروائی کا استثنی صرف وزیر اعظم کا ہی نہیں بلکہ پورے پارلیمنٹرینز کو حاصل ہے۔اُنھوں نے کہا کہ عدالت کے سامنے وزیر اعظم کی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کا ہی معاملہ نہیں ہے بلکہ قوم سے کیے گئے خطاب کا بھی سوال ہے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ دنیا بھر میں ارکان پارلیمان آپس میں جھگڑتے ہیں تو کیا ان معاملات کو عدالت میں لایا جاسکتا ہے یا پھر ایسی کارروائیوں پر اُنھیں بھی استثنی حاصل ہے۔اُنھوں نے کہا کہ ایسے عدالتی حوالے موجود ہیں جن کے تحت عدالت پارلیمان میں ہونے والی کارروائی کا جائزہ لے سکتی ہے۔بنچ کے سربراہ نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون بناتی ہے اور عدالت اس کی تشریح کرتی ہے اور اگر تشریح کی غرض سے وزیر اعظم کی تقریر کا جائزہ لے تو اس کی خلاف ورزی تو نہیں ہوگی۔اس پر وزیر اعظم کے وکیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی تقریر یا اُن کے بچوں کے بیانات میں بھی تضاد ہو تو پھر بھی قانون کے تحت وزیر اعظم کو نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اُنھوں نے کہا کہ تقریر کو بطور شہادت پیش نہیں کیا جاسکتا۔اُنھوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19کے تحت ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی ہے جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ وہ اظہار رائے کی آزادی نہیں بلکہ استثنی مانگ رہے ہیں۔

سماعت کے دوران وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی طرف سے گذشتہ پانچ سال کے دوران جمع کروائے گئے انکم ٹیکس کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کروائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان دستاویزات میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ سنہ 1992میں اُن کی شادی ہونے کے بعد وہ اپنے والد کے زیر کفالت نہیں رہیں۔

ان دستتاویزات کے مطابق مریم نواز شریف نے گذشتہ پانچ سال کے دوران دو کڑور روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کروایا ہے۔ان درخواستوں کی سماعت بدھ کے روز تک ملتوی کردی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔