امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کی دنیا بھر مذمت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th May 2018, 12:57 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،15 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) امریکہ کے بہت سے اتحادیوں اور مخالفین نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگیوں اور تناؤ میں اضافہ ہو گا۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے کسی حتمی فیصلے تک پہنچنے سے پہلے ہم امریکہ کی جانب سے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے اور یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہیں۔فرانس کے صدر ایمانوئل مکرون نے غزہ میں پیر کے روز ہونے والے تشدد کی مذمت کی ہے جس میں اسرائیلی سپائیوں کی فائرنگ سے 52 فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔صدر مکرون نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے فیصلے کے نتائج کے متعلق کئی بار خبردار کر چکے ہیں۔صدر مکرون کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر آنے والے دنوں میں علاقے کے تمام کرداروں سے بات کریں گے۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو کا اعتراض ایک بار پھر دوہراتے ہوئے کہا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ اس طریقے سے یک طرفہ طور پر بین الاقوامی کمیونٹی کے فیصلے کو بدلنا غیر مناسب اقدام ہے۔عرب دنیا کے بہت سے راہنماؤں نے بھی اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے اسے جارحیت قرار دیا ہے اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اسے ایک انتہائی شرمناک دن سے تعبیر کیا ہے۔سعودی عرب نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ کی مذمت کی ہے جس میں درجنوں مظاہرین ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے لیے کویت کے سفیر منصور العتابی نے غزہ میں تشدد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں جو کچھ ہوا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور اس پر ہم اپنا رد عمل دیں گے ا ور ہم دیکھیں گے کہ سلامتی کونسل اس سلسلے میں کیا کرتی ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے، جو لندن کے دورے پر ہیں، کہا ہے کہ سفارت خانے کی منتقلی ایک انتہائی بدقسمت واقعہ ہے اور اس اقدام سے امریکہ مشرق وسطی ٰ کے امن عمل میں ثالث کا کردار ادا کرنے کا اہل نہیں رہا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...