مصر میں گرفتار فلسطینیوں کی رہائی فلسطینی سفارتخانے کی ذمہ داری ہے:بحر

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 24th August 2016, 7:16 PM | عالمی خبریں |

غزہ،24اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مصرمیں ایک سال قبل جزیرہ نما سیناء میں فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والے فلسطینی شہریوں کی قاہرہ کی ایک فوجی جیل میں موجودگی کے انکشاف کے بعد مغویوں کا معاملہ ایک بار پھر ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر زیربحث لایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے مغوی فلسطینیوں کی فوری رہائی کے مطالبات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے ایک بیان میں قاہرہ کی ایک جیل میں بند چار فلسطینیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مغویوں کی رہائی قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے کی ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ 19اگست کو غزہ کی پٹی سے مصر جاتے ہوئے چار فلسطینی شہری جزیرہ سیناء کے مقام سے فوج کی وردی میں ملبوس افراد نے اغواء کر لیے تھے۔ حال ہی میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی نے مغویوں کی تصاویر نشر کی ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ چاروں مغوی قاہرہ میں قائم مصری فوج کے زیرانتظام جیل میں قید ہیں۔میڈٰپا پرآنے والی تصاویر میں فلسطینی قیدیوں کو نہایت کسمپرسی کے عالم میں دیکھا جا سکتا ہے۔ فلسطینی قیدی ایک تنگ کوٹھڑی میں بند ہیں جہاں وہ نیم عریاں حالت میں پڑے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے جسم اور چہروں پر یریشانی اور تشدد کی نشانات ہے۔فلسطینی ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا ہے کہ مغوی فلسطینی شہریوں کی رہائی فلسطینی سفارت خانے کی ذمہ داری ہے۔ یہ بات حیران کن ہے کہ ایک سال گذر جانے کے باوجود فلسطینی سفارت خانے نے مغویوں کی رہائی کے بارے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی اور قاہرہ میں فلسطینی سفارت کاروں پر زور دیا کہ وہ مغوی فلسطینیوں کی غیر مشروط اور باعزت رہائی کے لیے اپنے فرائض پورے کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔