ٹرمپ کے اقدام کے بعد امریکا دنیا میں تنہا ہوگیا: فلسطین

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 11:12 AM | عالمی خبریں |

قاہرہ10دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ملکوں پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ریاض المالکی نے کہا کہ فلسطینی قوم نے کلی طورپر القدس بارے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ المالکی نے ٹرمپ کے القدس بارے اقدام کو غیرقانونی، غیرآئینی، باطل، عالمی موقف اور امریکا کی روایتی پالیسی کے خلاف قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ امریکی اقدام القدس کی آئینی اور قانونی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا۔ القدس فلسطینی ریاست کا اٹوٹ انگ ہے۔ ٹرمپ کے اعلان سے القدس کے بیت المقدس کےآئینی اور مذہبی اسٹیٹس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ایک سوال کے جواب میں فلسطینی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کے اقدام کے بعد اسرائیل دوسرے ملکوں پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے کے بعد امریکی انتظامیہ خود پوری دنیا میں تنہا ہوگئی ہے۔

بعد ازاں قاہرہ میں عرب لیگ کے وزراء خارجہ اجلاس سے خطاب میں بھی انہوں نے امریکی صدر کے القدس بارے اعلان کو مسترد کردیا۔ المالکی کا کہنا تھاکہ فلسطین کے بغیر القدس اور القدس کے بغیر فلسطینی مملکت کا کوئی تصور نہیں۔ انہوں نے عرب ممالک اور اقوام عالم پر فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے پر زور دیا اور کہا کہ عالمی برادری آزاد فلسطینی ریاست کیقیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔خیال رہے کہ چھ دسمبر کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیا اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کا حکم دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...