غزہ کی پٹی: رفح میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2018, 11:33 AM | عالمی خبریں |

غزۃ11نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )غزہ پٹی میں وزارت صحت کے مطابق جمعہ کے روز جنوبی شہر رفح کے مشرق میں اسرائیل کے ساتھ سرحد کے نزدیک صہیونی فوج کی گولی نے ایک فلسطینی شہری کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 28 سالہ اسحاق قحمان کو گردن میں گولی لگنے کے بعد جمعہ کی شام غزہ میں یوروپین ہسپتال پہنچایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔غزہ پٹی کے مشرق میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جمعہ کی شام احتجاجی ریلیوں میں شریک مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔ ان میں 6 بچّے اور 9 خواتین شامل ہیں۔جمعہ کی شام ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیل کے ساتھ سرحدی باڑ کے نزدیک پانچ مقامات پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین فلسطینی پناہ گزینوں کو واپسی کا حق دینے اور غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔رواں سال مارچ سے شروع ہونے والے احتجاجی ریلیوں کے سلسلے میں اب تک 200 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...