القدس کے معاملے پر روسی حمایت حاصل کرنے کے لیے فلسطینی صدر کا دورہ ماسکو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2018, 8:51 PM | عالمی خبریں |

ماسکو 12فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے روس کے دورے کے دو ہفتوں بعد فلسطینی صدر محمود عباس پیر کو روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ رہے ہیں۔ عباس کے دورے کا مقصد روسی صدر ولادیمر پوتین کی سپورٹ حاصل کرنا ہے تا کہ واشنگٹن کا مقابلہ کیا جا سکے جس نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا ہے۔کریملن محل کے مطابق یہ ملاقات جو سوچی میں ہونا تھی، اب اسے ماسکو منتقل کر دیا گیا ہے۔محمود عباس امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی رابطے کو مسترد کر رہے ہیں۔ فلسطینی صدر 20 فروری کو عالمی سلامتی کونسل میں خطاب بھی کریں گے۔ٹرمپ نے 6 دسمبر کو بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت خانہ وہاں منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ ٹرمپ کے اس اعلان پر عرب اور اسلامی دنیا کے علاوہ عالمی برادری کی جانب سے بھی بھرپور مذمت سامنے آئی۔ٹرمپ کے اعلانِ قْدس کے بعد فلسطینی امریکی تعلقات میں شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی۔ فلسطینیوں کے نزدیک آج کے بعد اس بات کا کوئی امکان نہیں رہا کہ امریکا مشرق وسطی میں امن عمل میں ثالثی کا کردار ادا کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔