اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th April 2018, 5:22 PM | عالمی خبریں |

طولکرم 8اپریل(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)  فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے چند روز قبل زخمی ہونے والا فلسطینی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ذرائع کے مطابق46 سالہ محمد صبحی عنبر کو جبارہ چیک پوسٹ کیقریب سے گذرتے ہوئے گولیاں ماری گئی تھیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔صبحی عنبر کو شدید زخمی حالت میں ایک مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ چند روز تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ عنبرکو مائیر اسپتال میں مصنوعی آکسیجن پر رکھا گیا تھا۔ اسے اسرائیلی فوج نے دو اپریل کو جبارہ چیک پوسٹ کے قریب گولیاں ماری تھیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ عنبر نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کردیا تھا جس کے جواب میں اسے گولیاں ماری گئیں تاہم صہیونی فوج کا یہ دعویٰ من گھڑت نکلا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔