اسرائیلی جیل میں قید بھوک ہڑتالی فلسطینی کی حالت تشویشناک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2018, 7:20 PM | عالمی خبریں |

بیت المقدس،25؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی نوجوان حسین شوکہ نے بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج 22 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسیر کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 30 سالہ حسن حسنین شوکہ ’ھداریم‘ جیل میں قید ہے اور اس نے بائیس روز قبل صہیونی زندان میں انتظامی قید اور غیر انسانی سلوک کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

فلسطین میں اسیران کے امور پر نظر رکھنے والی تنظیم ’مھجۃ القدس‘ کے مطابق حسن شوکہ کو اسرائیلی فوج نے 29 ستمبر 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس کی گرفتاری، رہائی سے محض ایک ماہ کے اندر اندر عمل میں لائی گئی تھی۔

گیارہ اکتوبر دو ہزار سترہ کو اس نے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی جو 35 دن جاری رہی۔ اس کے بعد اسرائیلی حکام کی جانب سے فرد جرم عاید نہ کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد شوکہ نے بھوک ہڑتال ختم کر دی تھی۔

بعد ازاں اسرائیل کی عوفر فوجی عدالت نے اسیر کی مدت حراست میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی تھی، جو تین جون کو ختم ہونا تھی مگر صہیونی حکام نے اسے رہا کرنے کے بجائے قید میں مزید توسیع کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...