فلسطینی اتھارٹی نے محکمہ صحت کے 16ملازم جبری ریٹائر کردئے

Source: S.O. News Service | By Muhaimin Sada | Published on 25th July 2017, 7:12 PM | عالمی خبریں |

غزہ،25جولائیایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کے ساتھ انتقامی پالیسی پرعمل جاری ہے۔ رام اللہ اتھارٹی نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت کے مزید 16سرکاری ملازنین کو قبل از وقت جبری ریٹائر کردیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل سعید السعودی نے ایک بیان میں بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ میں محکمہ صحت کے مزید سولہ ملازمین کو قبل از وقت جبری ریٹائر کردیا۔السعودی نے خبردار کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے محکمہ صحت کے 85ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جاتی تھیں جن میں سے 16کو جبری ریٹائر کردیا گیا ہے۔
السعودی نے خبردار کیا کہ سرکاری ملازمین کی جبری اور قبل از وقت ریٹائر منٹ کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت شہریوں کی ملازمت سے فراغت پر فلسطینی عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر پائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ غزہ کے شہریوں کے خلاف انتقامی سازش اور معاشی دہشت گردی ہے۔ جبری ریٹائر کیے گئے ملازمین اکیلے ان کارروائیوں سے متاثر نہیں ہوں گے بلکہ ان کے ساتھ سیکڑوں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...