پاکستان کو زبردست جھٹکا: بی سی سی آئی کا ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سےانکار

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 29th November 2018, 11:24 AM | اسپورٹس |

ممبئی29؍ نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)   ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئندہ ایمرجنگ نیشنس کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکارکردیا ہے۔ حال ہی میں معاوضے کے سلسلے میں کیس جیتنے والی بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکارکیا ہے۔ نیشنس کپ کی میزبانی پاکستان اورسری لنکا مشترکہ طورپرکررہے ہیں، لیکن بی سی سی آئی کے انکارکے بعد ہندوستانی ٹیم سری لنکا میں اپنے مقابلے کھیلے گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کولمبومیں ہوگا۔

سال 2008 میں ممبئی میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہونے کے بعد سے ہندوستان نے پاکستان کےساتھ  دوطرفہ کرکٹ نہیں کھیلا ہے۔ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش، یو اے ای اورہانگ کانگ کی ٹیمیں پاکستان میں کراچی مرحلے میں کھیلیں گی جبکہ سری لنکا، ہندوستان اورافغانستان کی ٹیمیں سری لنکا کے کولمبومیں میچ کھیلیں گی۔

بی سی سی آئی دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ  باہمی سیریزسے مسلسل انکارکرتا رہا ہے، جس کی وجہ سے پی سی بی نے اس کے خلاف معاہدے کے باوجود دو طرفہ سیریزسے انکارکرنے کے سبب آئی سی سی میں اس کے خلاف قریب 460 کروڑروپئے معاوضے کا کیس دائرکیا تھا۔ اس پرحال ہی میں بی سی سی آئی کے حق میں فیصلہ آیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ امین سیف اللہ "بی پی ایل" کرکٹ ٹورنامنٹ میں این جی ٹی بلٹز کی شاندار کامیابی

 امین سیف اللہ بھٹکل پریمئر لیگ(بی پی ایل)  2019 کرکٹ ٹورنامنٹ  کے فائنل میں این جی ٹی بلٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے  الکریمی چیمپئن کوشکست دے کر بی پی ایل چیمپئن شپ حاصل کرلی ہے۔ خیال رہے کہ این جی ٹی ٹیم  مسلسل آٹھ سالوں سے بی پی ایل ٹورنامنٹ  میں حصہ لے رہی تھی، ...

بچوں کوکھیل میں مکمل کوچنگ فراہم کرکے اُنہیں انٹرنیشنل سطح پر لے جانے 15 اپریل کو ہوگا بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کا شاندار افتتاح

بھٹکل میں ہرسال  بھٹکل کی بڑی بڑی ٹیموں کے زیراہتمام  کرکٹ کے عالیشان ٹورنامنٹ منعقد ہوتے رہتے ہیں   اور  میچوں میں بھٹکل کے   کھلاڑیوں کے پرفارمینس اور اُن کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پروگرام میں شریک مہمان خصوصی ہر بار کھلاڑیوں اور آرگنائزرس کی تعریف کرتے ہوئے اس ...

بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی  کے زیرا ہتمام کرکٹ کھلاڑ یوں کا سلیکشن ٹرائل: کے ایس سی اے کے انڈر14اور انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا  سنہرا موقع

اپریل کے پہلے ہفتہ میں افتتاح ہونے والی بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی، پہلے مرحلے کے طورپر کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن (کے ایس سی اے )کے زیرسرپرستی  14اور16سالہ کرکٹ ٹورنامنٹ اپریل کےمہینے میں ہبلی  میں کھیلا جائے گا جس میں اکیڈمی کی ٹیم شریک ہونےکی  اکیڈمی کے ذمہ دار کے ایم وسیم نے ...

سنسنی خیز میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 8 رنوں سے دی شکست ، سیریز میں 2-0 برتری حاصل

کپتان وراٹ کوہلی (116) کے 40ویں سنچری اور جسپریت بمراہ کی ڈیتھ اووروں کی کمال کی گیندبازی اور وجے شنکر کی کرشمائی آخری اوور کی بدولت ہندوستان نے یہاں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے مقابلے میں منگل کو آٹھ رن سے ہراکر اپنے ون ڈے کی تاریخ کی 500ویں جیت ...

لکھنو میں منعقدہ آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ میں بھٹکل کے تین طلبا کا شاندار پرفارمینس

لکھنو میں منعقدہ  آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ مقابلوں میں بھٹکل اور اطراف کے طلبا نے  شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اسپورٹس میں بھی   اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔